16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اروناچل پردیش، مدھیہ پردیش، میگھالیہ، سکم اور پڈو چیری ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 25 اپریل 2018 سے اشیاء کی بین ریاستی نقل و حمل کے لئے ای-وے بل نظام کا آغاز

Urdu News

نئی دہلی، جی ایس ٹی کونسل کے  فیصلے کے مطابق اشیاء کی بین ریاستی  نقل وحمل  کے لئے  ای-وے بل نظام کا آغاز یکم اپریل 2018 کو کیا گیا تھا۔ 20 اپریل 2018 تک اشیاء کی بین ریاستی نقل وحمل کے لئے  ای-وے بل نظام کا آغاز آندھراپردیش ، بہار ،  گجرات ، ہریانہ ، ہماچل  پردیش ، جھارکھنڈ ، کرناٹک ،  کیرالہ ،  تلنگانہ ، تریپورہ ، اتراکھنڈ  اور  اترپردیش میں ہوچکا ہے۔ ای-وے بل  کامیابی کے ساتھ  جنریٹ کئے جارہے ہیں اور  22 اپریل  2018 تک ایک کروڑ  84 لاکھ سے زیادہ  ای-وے بل کامیابی کے ساتھ جنریٹ  کئے جاچکے ہیں، جن میں سے اشیاء کی بین ریاستی نقل وحمل کے لئے  جاری کئے گئے   22 لاکھ  سے زیادہ  ای–وے بل  شامل ہیں۔

اس  ریلیز کے ذریعے  یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ  اشیاء کی بین ریاستی نقل وحمل کے لئے  درج ذیل  ریاستوں ؍  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  25 اپریل 2018 سے  ای-وے بل نظام  نافذ کیر دیاجائے گا۔

1-اروناچل پردیش

2-مدھیہ پردیش

3-میگھالیہ

4-سکم

5- پڈوچیری

ان ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ای-وے بل نظام  کے آغاز سے  توقع ہے کہ  جہاں تک اشیاء کی نقل وحمل کا تعلق ہے، تجارتی وصنعت  کے شعبے کو  مزید  سہولت حاصل ہوگی اور  اس طرح سے  بتدریج پورے ملک میں  واحد ای-وے بل نظام  کے  نفاذ کی راہ  ہموار ہوگی۔ ان ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقہ سے  تعلق رکھنے والے تجارت وصنعت اور  نقل وحمل کے کام سے وابستہ  لوگوں سے  درخواست کی جاتی ہے کہ وہ آخری تاریخ کا  انتظار کئے بغیر جتنا جلد ممکن ہوسکے خود کو : https://www.ewaybillgst.gov.inای-وے بل پورٹل پر رجسٹر ؍ اِن رول کرالیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More