17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ارونا چل پردیش کے نو جوانوں نے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملا قات کی ، حکومت کی جا نب سے نوجوانوں کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں: وزیر موصوف

Urdu News

نئی دہلی، ارونا چل پردیش کے طلبا کے ایک گروپ نے آ ج یہاں وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے ،عوا می شکایات ،پینشن ایٹمی توا نا ئی اور خلا کے وزیر مملکت کے علا وہ شما ل مشرقی خطہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملا قات کی ۔

طلبا سے خطاب کر تے ہو ئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مو دی کی قیا دت میں شما ل مشرقی خطہ حکومت کی ترجیح میں شا مل ہے ۔

شما ل مشرقی ہندوستان کے لئے مختلف اقدامات کو اجا گر کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے شما ل مشرقی خطے میں ریل ،سڑک اور ہوا ئی رابطے کو فروغ دینے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایٹا نگر میں جلد ایک نئے ہوا ئی اڈہ کی تعمیر کا کام شروع کیا جا ئے گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ارونا چل پردیش میں ہندوستان کا دوسرا فلم اور تربیتی انسٹی ٹیوٹ (ایف ٹی آ ئی آئی)قائم کیا جا ئے گا ۔ پہلا انسٹی ٹیوٹ مہا راشٹر میں واقع ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شما ل مشرقی خطے کے لئے خطے کی بنیاد پر ترقیاتی اسکیم شروع ہو گی ۔ شما ل مشرقی سڑک سیکٹرڈیولپمنٹ اسکیم اس طرح کی سڑکوں کے رکھ رکھا ؤ ، تعمیر اور جدید کا ری کے لئے ہے جیسے دو ریاستوں کے درمیان بین رابطہ سڑکوں کی وجہ سے نظر انداز کیا جا تا رہا ہے ۔ جس کے نتیجے میں انہیں یتیم سڑکوں کے طور پر قرار دیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ شما ل مشرقی ریا ستوں میں سیا حت کو فروغ دینے کو کا فی ترجیح دی جا رہی ہے ۔

حکومت کی مشرق نواز پا لیسی پر اظہار خیال کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ شما ل مشرقی خطہ ثقافت ،طرز زندگی اور کھانے کی عا دتوں کے لحاظ سے پڑوسی ملکوں کے ساتھ یکسا نیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کو ذہن میں رکھتے ہو ئے شمال مشرقی ریا ستوں کو اس طرح کی مصنوعات کی مینو فیکچرنگ میں توجہ دینی چا ہئے جو ان مقامات میں ما رکیٹ تک رسا ئی حاصل کر سکیں گے۔ اور شما ل مشرقی ریا ستوں میں تجارت کو فروغ دے سکیں گے ۔ شما ل مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی طرف سے نو جوانوں پر مشتمل مختلف پروگرا موں کو اجا گر کر تے ہو ئے وزیر موصوف نے کہا کہ دہلی میں جو اہر لال نہرو یو نیورسٹی کیمپس میں شما ل مشرقی خطہ کے طلبا کے لئے بارک ہو سٹل کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اور بنگلور میں شمال مشرق کی طا لبات کے لئے بھی ایک مخصوص ہوسٹل کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شما ل مشرقی کلچرل اور انفا ر میشن سینٹر جلد نئی دہلی کے دوارکا میں قائم کیا جا ئے گا ۔

اس موقع پر ارونا چل پردیش کے نوجوانوں نے بھی مورتیاں تحفے کے طور پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو پیش کیں جو انہوں نے حکومت ہند کے ‘‘میک ان انڈیا’’ پروگرام کے طرز پر بنا ئی تھیں ۔ وزیر موصوف نے ملک کی دیسی تکنیک کو فروغ دینے کی اس مثالی مہم کے لئے نو جوانوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے حکومت کے‘ میک ان انڈیا’ پروگرام کو فروغ دینے پر بھی ان کی ستائش کی جس کا مقصد ملک کے نوجوانوں کے لئے روزگار فراہم کرانا ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ دیسی تکنیک سے ہو نے والی اشیا کی سمت میں ہو نے والی کو ششوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس سے ملک کی معیشت کو استحکام ملے گا اور ان کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More