23.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسرو کے ذریعے داغے گئے راکٹ

Urdu News

نئی دلّی: شمال مشرقی خطے  کی ترقیات کی وزارت  ( ڈونر ) کے وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج )  ، وزیر مملکت  ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ  ، عوامی شکایات اور پنشن  ، ایٹمی توانائی اور خلائی امور ڈاکٹر جتیندر سنگھ آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ گذشتہ تین برسوں 2015 ء ، 2016 ء اور 2017 ء کے دوران اسرو کے ذریعے داغے گئے راکٹوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں :

2015 ء : 5 داغے گئے ( 4 پی ایس ایل وی اور 1 جی ایس ایل وی )

2016 ء : 7 داغے گئے ( 6 پی ایس ایل وی اور 1 جی ایس ایل وی )

2017 ء : 5 داغے گئے ( 3 پی ایس ایل وی ، 1 جی ایس ایل وی  اور 1 جی ایس ایل وی ایم کے – III  )

گذشتہ تین برسوں کے دوران یعنی جنوری ، 2015 ء سے دسمبر ، 2017 ء کے دوران 23 ممالک سے مجموعی 169 غیر ملکی سیارچے کامیابی کے ساتھ آن بورڈ   پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل  ( پی ایس ایل وی ) کے ذریعے داغے گئے ہیں ۔ ان سیارچوں  سے داغے جانے  جانے حاصل ہونے والی آمدنی  مجموعی طور پر غیر ملکی زر مبادلہ  کی  شکل میں  95 ملین یورو اور 4.5 ملین امریکی ڈالر ہے ۔

آنے والے برس یعنی 2018 ء  ، 2019ء اور 2020 ء میں مجموعی مشنوں کی تعداد   ( 26 لانچ وہیکل مشن  اور 31 سیارچہ مشن ) ہے ۔ 2018 ء میں 4 مشن ( 1 لانچ وہیکل مشن اور 3 سیارچہ مشن ) پہلے ہی مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

گذشتہ تین برسوں کے دوران محکمے کو مختص کردہ فنڈ کی تخصیص کا گو شوارہ درج ذیل ہے :

مالی سال

تخصیص

( آر ای )

( کروڑ روپئے میں )

2014-15 ء

5826.00

2015-16 ء

6959.44

2016-17 ء

8045.28

          گذشتہ تین برسوں کے دوران اسرو نے  ، جس قدر نئے تحقیق اور ترقیات مشن مکمل کئے ہیں ، اُن کی تفصیلات کا گوشوارہ درج ذیل ہے :

15-2014 ء  :

  1. مریخ مدار مشن
  2. جی ایس ایل وی – ایم کے III کا ایک تجرباتی مشن
  • III. تین نیوی گیشن سیارچوں کا داغاجانا ، جن میں آئی آر این ایس ایس 1 بی ، 1 سی ، 1 ڈی شامل ہیں ۔
  1. جی ایس اے ٹی  – 16  مواصلاتی سیارچے کا داغاجانا ۔

16-2015 ء :

  1. جی ایس اے ٹی – 6 مواصلاتی سیارچہ  ۔
  2. اولین خلائی مشاہدہ کار   ایسٹرو سیٹ کا داغا جانا  ۔
  • III. مواصلاتی سیارچہ جی سیٹ – 15 کا داغا جانا ۔
  1. آئی آر این ایس ایس  – 1 ای  اور 1 ایف  یعنی دو نیوی گیشن سیارچوں کا داغاجانا ۔

17-2016 :

  1. اندرون ملک  تیار کرایوجینک اسٹیج کے ساتھ بھارت کے جی ایس ایل وی –  ایف 05 کا داغا جانا ۔
  2. ساز و سامان سے آراستہ بھارتی ارضیاتی مشاہدہ کار صلاحیت کا حامل سیارچہ یعنی  ریسورس  سیٹ – 2 اے ، اسکیٹ سیٹ – 1 اور دو کارٹو سیٹ – 2 سیریز ۔
  • III. دو ٹیکنا لوجی مظاہرے مشن کامیابی سے انجام دیئے گئے ، جن میں از سر نو استعمال کے لائق لانچ وہیکل ٹیکنا لوجی ڈیمانسٹریٹر ( آر ایل وی – ٹی ڈی ) اور اسکریم جیٹ انجن اور ایئر بریتھنگ پروپلزن سسٹم شامل ہیں ۔
  1. اندرونِ ملک تیار کردہ کرایوجینک اَپر اسٹیج   ‘‘ سی 25 ’’ کا کامیاب تجربہ ، جو جی ایس ایل وی – ایم کےIIIکے لئے کیا گیا اور 640 سیکنڈ کی  مکمل  پرواز کی  مدت مکمل کی ۔
  2. ایک ہی بار میں آن بورڈ   پی ایس ایل وی – سی 37  کے تحت 104 سیارچوں کو کامیابی سے لانچ کیا گیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More