20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسمارٹ سٹی مشن بھارت کی شہری از سر نو بیداری کا آغاز ہے: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی۔ ۔نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ اسمارٹ سٹی مشن بھارت کی شہری ازسرنوبیداری کا آغاز ہے۔ وہ یہاں ڈاکٹر سمیر شرما کے ذریعے تصنیف کردہ کتاب ’’اسمارٹ سٹی  انبنڈلڈ‘‘  کے اجراء کے بعد حاضرین سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ہاؤزنگ  اور شہری اُمور  کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اسمارٹ سٹی پینے کے صاف پانی، صفائی، بیت الخلاء ، بنیادی ڈھانچے وغیرہ جیسی ضروری سہولتوں کے ساتھ لوگوں کے لئے رہنے لائق  ایک شہر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک بیداری  ہے کیوں کہ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت منصوبہ سازی، نقطہ نظر اور عمل درآمد  میں تشکیلی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ حکومت کے پاس مقامی اداروں ، افسروں اور کاموں پر اثاثوں کی منتقلی کا آئینی اختیار ہے لیکن اس کی پیش رفت بہت سست رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت کے ذریعے  تیار کیے گئے شہری ایجنڈے کا مقصد شہر کی سطح پر کئی طرح کی اسکیموں کو یکجا کرنے کے ذریعے اس خلا کو پُر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی پروگرام میں لوگوں کی شراکت داری اسے کامیاب بنانے کیلئے اہم ہے۔ نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ اسمارٹ سٹی مشن، جسے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ’مشن ٹرانسفارمنیشن ‘ یعنی شہروں کی شکل بدل دینے والا مشن کہہ کر متعارف کرایا تھا ، اس کا مقصد شہروں کو اقتصادی سرگرمیوں کے پائیدار مراکز کی شکل میں بدلنا ہے اور شہریوں کو عمدگی پر مبنی معیار حیات دستیاب کرانا ہے۔ اسمارٹ سٹی مشن کا ایک اور اہم عملی عنصر شفافیت اور جوابدہی لانے اور شہریوں کیلئے  خدمات کی فراہمی میں اصلاح لانے کی غرض سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا بھی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہری مقامی اداروں کو اقتصادی لحاظ سے خود کفیل بنانا پائیدار ترقی کیلئے بہت ضروری ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More