17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسمارٹ سٹی مشن کے تحت مرکز کے ذریعہ جاری کیاگیاسرمایہ اورریاستوں /شہروں کے ذریعہ اس کا استعمال

Urdu News

نئی دہلی: سرمائے کی دوسری قسط کے لئے استعمال سے متعلق سند شہروں کے ذریعہ پہلی قسط کی  رقم کے بڑے حصے کا استعمال کرنے کے بعد داخل کی جاتی ہے ۔ جبکہ متعدد شہرایسے ہیں جنھوں نے پروجیکٹوں پر اپنے یوٹیلائزیشن اسناد کی بنیاد پر نفاذ شروع کردیاہے ،اس  لئےیوٹیلائزیشن سند مشن کے پیش رفت کا تعین کرنے کے لئے معقول پیمانہ نہیں قراردیاجاسکتا۔

          اس کے علاوہ کام کی پیش رفت کا انحصار ،اسمارٹ سٹی کے انتخاب کی تاریخ پربھی ہوتاہے ۔ انتخاب کے بعد خصوصی مقصد کے ذرائع کی تشکیل میں تقریبا18مہینوں کا وقت صرف ہوتاہے ۔ انتظامی مشاورت کا فرض انجام دینے والی فرم کی حصولیابی ، انسانی وسائل کو اجرت پرحاصل کرنا ، تفصیلی رپورٹ پروجیکٹ کی تیاری اور ٹینڈروں کا اجرأ وغیرہ بہت سے مراحل ہوتے ہیں ۔ پہلے مرحلے ( جنوری ،2016)کے دوران منتخب کئے گئے شہروں کے لئے 18مہینوں کی مدت کب کی گذرچکی ہے اورتقریباً51فیصد پروجیکٹوں کے بارے میں یاتوٹینڈرجاری کئے جاچکے ہیں یازیرنفاذ ہیں ۔ دوسرے اورتیسرے مرحلے میں تقریباتمام شہروں نے خصوصی  ذرائع کی تشکیل کرلی ہے ۔ اسمارٹ سٹی مشن کے آغاز کے بعد سے مرکزی حکومت نے اسمارٹ شہروں کو 9939کروڑروپے کی رقم جاری کی ہے، اس کے بالمقابل 24ہزارپانچ سو11کروڑروپے کے 753پروجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں اوراگلی کارروائی جاری ہے ۔ 14ہزاردوسو96کروڑروپے کے 287پروجیکٹ ٹینڈ رکے مراحل میں ہیں اورتوقع کی جاتی ہے کہ بنیادی کام جلدہی شروع ہوجائے گا۔ شہری شعبے کا یہ ایک سب سے تیز پیش رفت حاصل کرنے والا پروگرام ہے اورمشن اپنی نوعیت کے لحاظ سے جدید ترین کہاجاسکتاہے ۔

اسمارٹ سٹی مشن کے تحت پروجیکٹوں کے نفاذکی کیفیت

کیفیت پروجیکٹوں کی تعداد لاگت ( آئی این آر کروڑمیں)
جہاں کام مکمل ہوچکاہے 243 4,583
ورک آ رڈر جاری کئے جاچکے ہیں 510 19,928
ٹینڈرجاری کئے جاچکے ہیں 287 14,296
ڈی پی آرمنظورکی جاچکی ہے 60 3,659
ڈی پی آرتکمیل کے مراحل میں ہے 1,908 96,518

اس کے علاوہ اسمارٹ شہراپنے طورپر داخلی مالیہ وسائل بہم پہنچاکربھی سرمایہ بہم پہنچارہے ہیں ۔ اس کے تحت سرکاری ۔نجی شراکت داری ، ویلیوکیپچرسرمایہ کاری ، کنورجنس وغیرہ شامل ہیں ۔ یہ تمام اضافی سرمایہ شہروں کو پروجیکٹ کے لئے درکارسرمائے میں مدد فراہم کررہاہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More