نئی دہلی،جولائی، ٹکسٹائلز کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج یہاں اطلاعات و نشریات کی وزارت کی اضافی ذمہ داری سنبھالی۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت کرنل راجیہ وردھن راٹھور ، سکریٹری (اطلاعات و نشریات) جناب این کے سنہا ، پرسار بھارتی کے سی ای او جناب ششی شیکھر ویمپتی اور وزارت کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔