الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، مواصلات اور قانون واانصاف کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے کہا کہ حکومت ہند اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل دور دراز علاقوں اور سرحدی علاقوں میں موبائل کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیاد پر کوشش کررہی ہے تاکہ یہاں زندگی کو آسان بنایاجاسکے اور ان لوگوں کیلئے بہتر معیارزندگی کو یقینی بنایا جاسکے جو ان علاقوں میں کام کررہے ہیں۔
جناب پرساد وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے 1224 کروڑ روپئے کی لاگت سے چنئی اور انڈمان ونکوبار کے درمیان 2300 کلو میٹر کی ایک آبدوز آپٹیکل فائبر کیبل کے افتتاح کے بعد آج میڈیا کےافراد سے خطاب کررہے تھے۔
جناب پرساد نے دور دراز علاقوں میں کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کیلئے ٹیلی مواصلات کے محکمے کے ذریعے نافذ کیے جارہے مختلف پروجیکٹوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹیجک، دور دراز اور سرحدی علاقوں میں 354 گاوؤں میں ایسی کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کیلئے ایک ٹینڈر کو حتمی شکل دی گئی ہے اور بہار، راجستھان، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور گجرات کے دیگر ترجیحی علاقوں کے 144 گاؤں میں، جموں وکشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسے نافذ کیا جارہا ہے۔ ان گاوؤں کو اسٹریٹیجک بنیاد پر موبائل پر سرحدی علاقہ کنیکٹیویٹی کو کوور کرنے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ موبائل کنیکٹیویٹی کے لئے جموں وکشمیر، لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کوئی بھی گاؤں ایسا نہیں ہوگا جہاں موبائل کنیکٹیویٹی دستیاب نہیں ہوگی۔ فوج، بی آر او ، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی، ایس ایس بی وغیرہ کیلئے 1347 سائٹوں پر سٹیلائٹ پر مبنی ڈی ایس پی ٹی (ڈیجیٹل سٹیلائٹ فون ٹرمنل) بھی فراہم کیے جارہے ہیں جن میں سے 183 سائٹیں پہلے سے ہی کام کررہی ہیں اور بقیہ کام شروع کرنے کے عمل میں ہیں۔
مرکزی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ ٹیلی مواصلات کا محکمہ بہار، اترپردیش، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے 24 امنگوں والے اضلاع کے گاؤں میں موبائل کنیکٹیویٹی مہیا کرانے پر کام کررہاہے اور چھتیس گڑھ، اڈیشہ، جھارکھنڈ، آندھرا پردیش میں بچے ہوئے 44 امنگوں والے ضلعوں کے 7287 گاؤں کا بھی احاطہ کیا جائیگا جس کے لئے حکومت کی منظوری حاصل کرنے کا عمل جاری ہے۔