17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا کے اسٹریٹجک طریقہ کار کے سبب اس کی کارکردگی اور منافع میں اضافہ ہوا ہے: سرسوتی پرساد

Urdu News

نئی دہلی۔ اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا (سیل)  کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب سرسوتی پرساد نے کہا ہے کہ اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا کی کارکردگی اور منافع کو بہتر بنانے سے متعلق موجودہ اسٹریٹجک  طریقہ کار کے سبب  مالی سال 2018  کے دوران ای بی آئی ڈی ٹی اے  میں بہتری آئی ہے اور اسے 5184 کروڑ روپئے  تک پہنچا دیا ہے جوکہ مالی سال 2017 کے مقابلے   میں واضح اضافہ ہے۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹیڈ (سیل)  کے 46ویں سالانہ جنرل میٹنگ  کے دوران شیئر ہولڈروں سے   خطاب  کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قابل فروخت اسٹیل کی پیداوار ، معیاری پیداوار ، بی ایف پیداواریت میں آئی بہتری ، کوک کی شرح اور مخصوص توانائی صرفہ  اور مخصوص مشاہرہ بل  میں کمی کے سبب  اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا (سیل) کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔  مالی سال 2018 کے دوران تقریباً 83 فیصد خسارے کو کم کرکے کمپنی کا منافع بہتر ہوکر 2833 کروڑ روپئے (منفی) سے  482 کروڑ روپئے (منفی) ہوگیا ہے۔  مالی سال 2018 کے دوران ٹیکس کے بعد کمپنی کا مجموعی منافع 281 کروڑ روپئے (منفی) ہے جبکہ کمپنی کا یہ مجموعی منافع مالی سال 2017 کے دوران 2756 کروڑ روپئے (منفی) تھا۔

منیجنگ ڈائرکٹر جناب سرسوتی پرساد نے مزید کہا کہ اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا نے اپنے بقایہ جات کی جدیدکاری اور توسیع کے پروگرام کو تقریباً مکمل کرلیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مالی سال 2018  کے دوران نئی سہولتوں اور پچھلے ریکارڈس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے  مختلف اہم حصولیابیاں درج کی گئی ہیں۔ اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا نے گرم دھات کی اب تک کی سب سے زیادہ پیداوار 15.983 میٹرک ٹن  ، خام فولاد کی پیداوار15.021 میٹرک ٹن اور قابل فروخت اسٹیل  کی 14.071 میٹرک ٹن پیداوار کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا کی پیداواریت کو بہتر بنانے کیلئے متعدد نئے اقدامات کئے گئے ہیں جس کے سبب کمپنی کی ہر ایک اکائی میں بہتری درج کی گئی ہے۔ بھلائی اسٹیل پلانٹ کا نیا بی ایف 8 (مہامایا) اور ایس ایم ایس ۔IIIکی شروعات مالی سال 2018 کے دوران کی گئی۔ اس پلانٹ سے انڈین ریلوے کو 260 میٹر طویل ریل پینل کی بھی سپلائی کی گئی ہے۔ اس طرح سے مالی سال 2018 کے دوران تقریباً 112 فیصد کی شرح ترقی درج کی گئی ہے۔ دُرگا پور اسٹیل پلانٹ  میں چھوٹے گیج پہیے تیار کیے گئے۔ راوڑکیلا اسٹیل پلانٹ  کے نئے پلیٹ میل   نے 48.1 فیصد کی شرح ترقی درج کی ہے۔ بوکارو اسٹیل پلانٹ نے کاسٹ سلیب کی ریکارڈ پیداوار 3.276 میٹرک ٹن کی ہے۔ اس سے پہلے بوکارو اسٹیل پلانٹ کی زیادہ سے زیادہ پیداوار 2.990 میٹرک ٹن تھی۔

عالمی اور گھریلو اسٹیل صنعت میں مثبت رجحان کو دیکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھریلو سطح پر اسٹیل کے صرفے میں ا ضافہ ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے کے سیکٹر کی مستحکم ترقی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل ا تھارٹی آف انڈیا بدستور ملک کا قابل اعتماد اسٹیل سپلائر ہے اور اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا (سیل) کا اسٹیل ملک کے تمام بڑے ترقیاتی پروجیکٹوں میں استعمال کیا جارہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More