نئی دہلی، نئی دہلی میں اسٹیل کی وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ اپنی ہفتہ وار جائزہ میٹنگ میں اسٹیل کےمرکزی وزیر جناب بریندر سنگھ نے وزارت کے افسران سے کہا ہے کہ وہ اسٹیل پی ایس یوز کی تبدیل کرنے میں نمایاں رول ادا کریں۔
وزارت کےسینئر افسران کو انفرادی طور پر اسٹیل پلانٹس کا رکردگی کی نگرانی کی ذمہ داری دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ افسران ان نشانوں کے حصول میں ہر پلانٹ کی ترقی اور پیش رفت کو چیک کریں گےجو ان کے لئے طے کئے جائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اسٹیل کی وزارت نے اس سے پہلے ایک ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے ان پلانٹس کی پیداوار کو بہتر بنانے اور پیداواریت کو تیز کرنے کےلئے سفارشات پیش کی تھیں۔ مستقبل کےلئے ایجنڈے کا خاکہ پیش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کسی بھی سطح پر کوئی بھی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اسٹیل کی وزارت اور پی ایس یوز کے ورک کلچر یعنی کام کاج میں جواب دہی ہوگی اور اس کا اس بات پردھیان مرکوز رہے گا کہ نتیجہ ثمر آور ہو۔
انہوں نے وزارت کے افسروں کو بھی ہدایت دی کہ اسٹیل پلانٹ میں عمدہ سے عمدہ کارکرگی کا مظاہر ہ کریں تاکہ دیگر پلانٹس کو کام کرنے کی تحریک ملے۔