17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسٹیل کے مرکزی وزیر نے اسٹیل اور کانکنی کے شعبے میں آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا

केन्‍द्रीय इस्‍पात मंत्री का इस्‍पात और खनन के क्षेत्र में ऑस्‍ट्रेलिया और भारत के बीच सहयोग बढ़ाने का आहवान
Urdu News

   نئی دلّی: آسٹریلیا کے تجارت ، سیاحت اور سرمایہ کاری کے  معاون وزیر  جناب کیتھ پِٹ کی قیادت میں آسٹریلیا کے ایک وفد نے آج  اُدیوگ بھون میں اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب بریندر سنگھ سے  ملاقات کی ۔   اِس ملاقات کے دوران  ہندوستان میں  آسٹریلیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر جناب کرِس ایلس ٹافٹ    ، اسٹیل کی سکریٹری ڈاکٹر ارونا شرما  اور آسٹریلیا اور ہندوستان کے دیگر  اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔

          ملاقات کے دوران  جناب بریندر سنگھ نے  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند  کے ذریعے  نافذ کی جانے والی قومی اسٹیل پالیسی ، 2017ء اور  دیگر اقدامات کے بارے میں   بتایا ۔ انہوں نے آسٹریلیائی حکومت اور  وہاں کے کاروباری   لوگوں کو  ہندوستان کی ترقی میں حصہ لینے  اور یہاں پر دستیاب ترقیاتی مواقع  کا فائدہ اٹھانے کے لئے مدعو کیا ۔   انہوں نے کہا کہ نیو انڈیا میں  سرمایہ کاری ، ٹیکنا لوجی کی منتقلی اور  معلومات  کی شیئرنگ کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے وافر مواقع موجود ہیں ۔  وزیر موصوف نے  اُن شعبوں کا بھی ذکر کیا ، جو ہندوستان کی اسٹیل کی صنعت کے لئے تشویش کا باعث ہیں مثلاً  آسٹریلیا سے درآمد کئے جانے والے کوئلے کی   تیزی سے بدلتی ہوئی قیمتیں  اور دیگر ممالک کو فراہم  کرائی جانے والی رعایتی شرحوں  کی وجہ سے ہندوستانی اسٹیل  کے برآمد کاروں کو ہونے والا نقصان  ۔

          جناب کیتھ پِٹ نے کہا کہ  آسٹریلیا بھی  قدرتی وسائل سے لے کر ٹیکنا لوجی کی منتقلی اور  معلومات کے تبادلے تک  ہندوستان کے ساتھ  تعلقات کے وسیع امکانات   سے استفادہ کرنا چاہتا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے سرمایہ کار بھی   ہندوستان کی ترقی اور یہاں کاروبار کے امکانات سے استفادہ کرنے کے حق میں ہیں  اور جناب کیتھ پِٹ نے کہا کہ  آسٹریلیا کے لئے یہ خوشی کا باعث ہو گا کہ وہ وسائل کے موثر  طریقے سے استعمال کے سلسلے میں اپنی مہارت ہندوستان کے ساتھ   شیئر کرے ۔

          دونوں فریقوں نے باہمی مفاد کے  شعبوں  کے بارے میں  کام کرنے اور تعاون کے  شعبوں  کا پتہ لگانے کے لئے  بات چیت آگے بھی جاری رکھنے پر اتفاق  کیا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More