17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسٹیم میں خواتین- ’’مستقبل کا تصور:نئے افق ‘‘ پر بین الاقوامی کانفرنس

Urdu News

نئی دہلی، بائیو ٹیکنالوجی کے محکمے نے 23 اور 24 جنوری  2020 کو  نئی دہلی کے انڈیا ہیبیٹیٹ سینٹر میں  اسٹیم میں خواتین –’’  مستقبل کا تصور: نئے افق ‘‘ پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس کا انعقاد  اسٹیم کے شعبے میں خواتین کی شرکت میں اضافے کے  ساتھ ان کے سائنسی کیریئر کی ترقی  کے مقصد سے کیا گیا تھا۔

 کانفرنس کے دوران  مختلف اجلاس منعقد کئے گئے جن میں قیادت کی تعمیر  کا نظام  ، نیٹ ورکنگ کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانا ،  کیریئر کے مواقع  اور سائنس دانوں کے ساتھ  بات چیت  کے اجلاس شامل تھے۔ اس کا مقصد خواتین کو  اسٹیم  میں کامیابی کے طور پر  کامیاب خاتون سائنس دانوں، ڈاکٹروں اور انجینئروں کے طور پر پیش کرنا اور  اسٹیم کے شعبے میں ان کی موجودگی  پر جوش وخروش کے اظہار کے ساتھ ساتھ  انہیں ریوارڈ دینا ہے۔

 خواتین کے  روز گار اور کیریئر میں پیش رفت کی  مستقبل کی ضروریات کو  سمجھنے کے لئے  اسٹیم کے شعبے میں خواہش مند نوجوانوں، کیریئر اپنانے والوں اور سینئر سائنس دانوں  کے ساتھ  مباحثے اور گفتگو کے اجلاس  منعقد کئے گئے۔ کلیدی خطبہ دینے والوں میں اسٹیم کے شعبے میں  مختلف  ملکوں کی  معروف خواتین سائنس داں، نوجوان اور  تجربے کار خواتین سائنس داں، سائنس کی  مواصلات کار اور بھارت کی چھوٹی صنعت کار شامل تھیں۔

دنیا کے مختلف  حصوں سے آئیں اسٹیم کے شعبے کے تقریبا 350  مندوبین نے  اس کانفرنس میں شرکت کی۔ ان مندو بین  میں   سائنس داں، سماجی کارکن، صنعت کار ، تحقیق کار ، اساتذہ اور طلباء شامل تھے۔خواتین سائنس دانوں اور طلباء  نے پوسٹر بھی پیش کئے۔

اس کانفرنس نے نوجوان طلباء اور تحقیق کاروں کو  اسٹیم کے شعبے میں کیریئر بنانے سے متعلق ان کے مستقبل کے ایکشن پلان  تیار کرنے اور نئے نئے خیالات پیش کرنے اور  معروف سائنس دانوں کے ساتھ نیٹ ورک قائم کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More