16.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرن شپ ٹریننگ پروگرام کی تکمیل کے بعد دیہی رضاکاروں کو اسناد کی تقسیم

Parliamentarians bid farewell to Prez Mukherjee
Urdu News

نئیدہلی، ۔فروری۔اسمارٹ گرام کے تحت اپنائے جانے والے گاؤوں کے رضاکاروں کے پہلے بیچ کے رضاکاروں کو اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرن شپ ٹریننگ پروگرام کے تحت تربیت کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔ ان رضاکاروںکو یہ سرٹیفیکٹ 14 فروری 2017 کو راشٹر پتی بھون میں اہتمام کی جانے والی ایک تقریب میں پیش کئے گئے ۔ان اسناد کی تقسیم کے بعد صدر جمہوریہ کی سکریٹری محترمہ اومیتا پال نے کہا کہ راشٹر پتی بھون میں ادویہ کے روایتی نظام میں تربیت کے تجربے کے نتائج حوصلہ افزا برآمد ہوئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں آیوش پر توجہ مرکوز ہوئی ہے ۔یاد رہے کہ آج آیوش دنیا میں انتہائی تیزی سے پھیلنے والا طریقہ علاج ہے۔

محترمہ پال نے کہا کہ راشٹر پتی بھون کے آیوش ویل نیس کلینک میں رضاکاروں کے 5 بیچ پہلے ہی کامیابی کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کرچکے ہیں ۔مریضوں کو راحت پہنچانے کی غرض سے دواؤں کے روایتی نظام اورطریقوں کو ایلوپیتھک کے طریقہ علاج سے جوڑنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے ان تربیت یافتہ رضاکاروں سے زور دے کر کہا کہ ذہن ودل ہمیشہ کھلے رکھیں اوریہ بات ہمیشہ یادرکھیں کہ حصول علم تا حیات جاری رہنے والا عمل ہے ۔اس کے ساتھ محترمہ پال نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ اس تربیت سے ان رضاکاروں کے ساتھ ساتھ ان مواضعات کے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا جہاں سے وہ لوگ یہاں تربیت کے لئے آئے ہیں۔

دھولہ ، علی پور ، ہرچند پور اور راجہ کا میو نامی مواضعات کے رضاکاروں کو روایتی نظام علاج و ادویہ کی 60 دن تک تربیت دی گئی ۔ اس تربیت کے دوران ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے فرسٹ ایڈ کی تربیت دی گئی اور اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے اعتراف ما قبل تعلیم کے تعلق سے راشٹر پتی بھون کے ساتھ شراکتداری کے ذریعہ یہ تربیتی پروگرام مکمل کئے ۔ ان میں سے کُل 5 رضاکاروں کو اب تک راشٹر پتی بھون کے آیوش ویل نیس سینٹر میں کامیاب تربیت دی گئی ہے ۔ان میں سے جن لوگوںکو آج سرٹیفکیٹ دئے گئے وہ راشٹرپتی بھون کے ذریعہ اپنائے جانے والے مواضعات کے رضاکار ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More