15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسکولوں اور کالجوں میں معذور افراد کے موافق بنیادی ڈھانچہ

Urdu News

نئی دہلی، فروغ انسانی وسائل کی وزارت (ایم ایچ آر ڈی ) نے مرکزی امداد یافتہ تعلیمی داروں کو وقتاً فوقتاً متعدد احکامات جاری کئے تھے کہ وہ اپنی عمارتوں میں رکاوٹ سے پاک ماحول کو یقینی بنائیں ۔ ان میں ریمپ ریلنگ، لفٹ ، وہیل چیئر استعمال کرنے والے افراد کیلئے بیت الخلاء، بریل مجموعہ الفاظ ، آڈٹ سگنلز، ہموار فرش کی تعمیر جیسے امور شامل ہیں جو کہ عوامی ترقیات کے محکمے (ای ڈبلیو ڈی ) ایکٹ میں مذکور ہے۔

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی ) نے بھی وقتاً فوقتاً یونیورسٹیوں کو قابل رسائی ہندوستان مہم (سوگمیا بھارت ابھیان )، جو کہ پی ڈبلیو ڈی کیلئے عالمگیر رسائی کو حاصل کرنے پر کے کیلئے اہم ترین ملک گیر مہم ہے،سے متعلق متعدد احکامات جاری کئے تھے۔ آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) سے منظور شدہ اداروں کیلئے بھی ادارے کا ماحول رکاوٹ سے پاک بنیادی ڈھانچہ رکھنا لازمی ہے تاکہ تکنیکی تعلیم کیلئے معذور افراد کی حوصلہ افزائی کی جا سکے ۔

مفت اور لازمی بچوں کا حق (آر ٹی ای ) ایکٹ 2009 کے مطابق ملک میں ہر ایک اسکول کے پاس رکاوٹ سے پاک رسائی ہونی چاہئے ۔ فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے 22 مارچ 2017  کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ مارچ 2020 تک طلباء بشمول  سی ڈبلیوایس این کی بہبود کیلئے 100 فیصد رکاوٹ سے پاک رسائی ماحول کو یقینی بنا لیں ۔

مرکزی امداد یافتہ اسکیم سروسکشا ابھیان کے مطابق خصوصی ضرورتوں کے حامل  بچوں کی بہبود کیلئے پرائمری اسکولوں میں رکاوٹ سے پاک رسائی ہونی چاہئے۔ یونیفائڈ ڈسٹرکٹ انفارمیشن سسٹم فار ایجوکیشن ، 16-2015 کے مطابق 61.83 فیصد پرائمری اسکولوں میں ریمپ موجود ہے، جبکہ 23.08 فیصد اسکولوں میں خصوصی ضرورتوں کے حامل طالب علموں (سی ڈبلیو ایس این) کے موافق بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں ۔ ان اسکولوں میں خصوصی ضرورتوں کے حامل بچوں کا اندراج صفر سے زائد ہے۔

فی الحال ملک کے 1180 کیندریہ ودیالیوں  میں سے 1080 کیندریہ ودیالیوں میں فرش کی سطح تک کے ریمپ بنائے گئے ہیں اور 974 کیندریہ ودیالیوں میں خصوصی بیت الخلاء کی سہولتیں موجود ہیں۔

فروغ انسانی وسائل کی وزارت (ایم ایچ آر ڈی ) آر ایم ایس اے کے حصے کے طور پر ثانوی سطح پر معزور افراد کیلئے تعلیمی شمولیت (آئی ای ڈی ایس ایس ) کی اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔ اسی طرح آئی ای ڈی ایس ایس کے اجزاء کے تحت طلباء کیلئے مرکزی امداد دی جاتی ہے جو کہ 3000 روپے سالانہ فی عطیہ ہے۔ علاوہ ازیں خصوصی اساتذہ کو شامل کرنے ، سازو سامان اور آلات سے لیس وسائل سے بھر پور کمرے، رکاوٹ سے پاک اسکول بنانے اور والدین، اسکول انتظامیہ اور تعلیمی ماہرین کیلئے ضروری اور تعارفی معلومات کیلئے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

یو جی سی کالجوں کی تعمیرات کیلئے گرانٹس دیتی ہے ۔ عمارتوں کی تعمیر کیلئے رہنما خطوط میں کالجوں سے اصرار کر کے کہا گیا ہے کہ وہ خصوصی سہولتوں  مثلاً ریمپس، ریلنگ، خصوصی بیت الخلا تعمیر کرنے کو یقینی بنائیں اور دیگر ضروری تبدیلیاں کیا کریں تاکہ معذور افراد کی خصوصی ضرورتوں کی تکمیل ہو سکے ، ان تمام سہولتوں کی تعمیر لازمی ہیں ۔

معذور افراد کے نفاذ کی اسکیم ایکٹ (ایس آئی ڈی پی اے ) کے تحت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت سرکاری عمارتوں میں رکاوٹ سے پاک ماحول بنانے کیلئے مالی امداد دیتی ہے۔

 فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More