25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسکولوں میں بچوں کے تحفظ اور سلامتی کے موضوع پر مرکزی وزارت برائے ترقیٔ خواتین و اطفال اور مرکزی وزارت برائے فروغِ انسانی کی جانب سے اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کل

Urdu News

نئی دہلی، اسکولوں میں  بچوں کے جنسی استحصال کے بڑھتے واقعات کو پیش نطررکھتے ہوئے  ترقی خواتین واطفال کی مرکزی وزارت اور فروغ وسائل انسانی کی وزارت  کی جانب سے  نئی دلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت  ترقی   خواتین واطفال کی مرکزی محترمہ مینکا سنجے گاندھی اورفروغ وسائل انسانی کے مرکزی وزیر  جناب پرکاش جاوڈیکر کریں گے۔ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مذکورہ بالا دونوں وزارتوں کے افسران  ،   تحفظ حقوق اطفال کمیشن   ،سی بی ایس ای  ،این سی ای آر ٹی ،کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کے افسران شرکت کریں گے۔

           اس میٹنگ کے اہتمام کے لئے محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے جناب جاوڈیکر سے فون پر گفتگو میں   اسکولوں میں  سپورٹ اسٹاف   کے طور پر  اور بس ڈرائیوروں   اورکنڈکٹروں کی اسامیوں پر خواتین کے تقرر    ،اسکولوں میں بچوں کے  جنسی استحصال   کے تعلیمی فلموںکی نمائش   پی او سی ایس او  ای – باکس    اور این سی آر ٹی کی پبلی کیشنز کے ذریعہ      چائلڈ لائن شروع کئے جانے  سے متعلق مشوروں  پر غوروخوض کرنے کی درخواست کی تھی ۔علاوہ ازیں محترمہ مینکا گاندھی نے  فروغ وسائل انسانی کے وزیر کو بھیجے گئے خط میں اپنے مشورے بھی تحریر کئے ہیں ۔

          واضح ہوکہ ترقی خواتین واطفال کی وزارت نے  الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعہ   بچوں کے تحفظ  پر  ایک زبردست مہم پہلے سے ہی شروع کردی ہے ۔

          اس سلسلے میں محترمہ مینکا سنجے گاندھی بتایا کہ  مذکورہ بالا دونوں وزارتوں کی اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کا مقصد ایسے رہنما اصول اور طریقے وضع کرنا ہے ، جن کی پابندی اسکولوں کے لئے ضروری قرار دی جائے تاکہ بچے   کسی بھی قسم کے استحصال اور دماغی نقصان سے محفوظ رہ سکیں ۔

          ترقی خواتین واطفال کی وزیر نے مزید بتایا کہ  بچوں کے  والدین   ، سرپرستوں اور ٹیچروں کو  بچوں کے تئیں ہمیشہ بیدار اور چوکس رہنا چاہئے اور ان کے برتاؤ  پر ہمہ وقت نظر رکھنی چاہئے تاکہ کسی بھی قسم کی مشتبہ صورتحال  کی اطلاع  فوری طور سے چائلڈ لائن نمبر 1098  پر دی جاسکے۔ اور پی او سی ایس او ای –باکس کو پی او سی ایس او                                                ای –باکس   کے درج ذیل رابطے کے ذریعہ دی جاسکے:

http://www.ncpcr.gov.in/user_complaints.php

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More