17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسکول سے باہر بچیوں کے لئے تغذیائی پروگرام

Urdu News

نئی دہلی،؍صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج یہاں لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت اسکول سے باہر نوخیز لڑکیوں جن کی عمر 11سال سے 14 سال کے درمیان ہے، کون ان کی تغذیہ اور صحت کی صورتحال کے مدنظر ایک اسکیم کا نفاذ کررہی ہے، جس میں تمام مستفدین کو ساڑھے نو روپے کے حساب سے ایک سال میں 300 دنوں تک نوٹریشن سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اسکول سے باہر ان بچیوں کو خون میں فولاد کی کمی پر قابو پانے کے لئے آئرن اور فولک ایسڈ (آئی ایف اے) کی ہفتہ وار خوراک (مائیکرونیوٹریئنٹس) بھی مہیا کرائی جائے گی۔ نیشنل ڈی وارمنگ ڈنر (این ڈی ڈی) پر بھی ملک بھر میں دو مرتبہ ان بچیوں کو پیٹ کے کیڑے مار دوا ایلبنڈازول کی گولیاں پیٹ کے کیڑے مارنے اور تغذیہ کے فروغ کے لئے کھلائی جائیں گی۔

اگست 2017ء کے دوران اسکول سے باہر کل 81.41لاکھ نوخیز لڑکیوں (عمر 6سے 19سال کے درمیان) میں فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ اسکول سے باہر بچیوں کو راشٹریہ کشورسواستھیہ کاریہ کرم(آر کے ایس کے)کے تحت پیئر ایجوکیشن پروگرام کے تحت صحت او رصفائی سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔

 

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More