23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اس امر کو یقینی بنائیں کہ حکومت کے تغیراتی پروگرام مؤثر طور پر نافذ کیے جائیں: نائب صدر جمہوریہ ہند

Urdu News

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے آج کہا ہے کہ بھارت میں تمام  شعبوں میں تیز رفتاری سے تغیر وقوع پذیر ہورہا ہے اور وزیراعظم کی جانب سے اصلاح، کارکردگی اور  تغیر کا جو نعرہ دیا گیا ہے اس  نے  تمام متعلقہ اُمور  کی  فوری ضرورت کو نمایاں کیا ہے اور یہ بھی ظاہر کیا ہے کہ ملک کو کس سمت میں آگے بڑھنا ہے اور گورنر حضرات کو اس امر کو یقینی بنانا چاہئے کہ یہی رفتار اور سرگرمی برقرار رہے اور مادی نتائج  مجموعی اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے حاصل کیے جائیں۔

راشٹرپتی بھون میں منعقدہ گورنر حضرات کی 50ویں کانفرنس  کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ گورنر حضرات  کے پاس تجربے کا خزانہ ہوتا ہے اور وہ اپنے وسیع تجربے کا استعمال کرتے ہوئے بھارت کے ترقیاتی راستے کاتعین  کرنے کے عمل میں اپنا سرگرم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ اب سے پہلے کبھی اتنا بہتر وقت نہیں آیا تھا جب ’’ایک بھارت‘‘ کو ’’ایک شریشٹھ‘‘ بھارت بنایا جاسکے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے گورنر حضرات کو تلقین کی کہ وہ بھارتیتا یا ہندوستانیت کے جذبے کو فروغ دیں۔

انہوں نے گورنر حضرات کی توجہ یہاں کی مالامال ثقافتی روایات  اور لسانیات ، ہر ریاست کے  ادبی ورثے کی جانب مبذول کرائی اور  اس امر پر زور دیا کہ ان کا تحفظ کیا جانا چاہئے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ آپ کو مقامی ثقافت ، تیوہاروں اور خوراک کی گوناگونی جیسے پہلوؤں کے تحفظ کی کوششوں میں ہاتھ بٹانا چاہئے۔ آپ کو صحت بخش غذا اور انداز حیات کو فروغ دینے کے  کام کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ آپ کو مقامی آرٹ فارمس  اور فنی اصناف کے تحفظ میں بھی حوصلہ افزائی فراہم کرنی چاہئے اور مقامی صناعوں اور حرفت کاروں کی حمایت کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ  اس امر کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ مقامی زبانیں، انتظامیہ اور جہاں کہیں عوامی  روابط موجود ہوں ، وہاں بروئے کار لائی جائیں۔ یہ کہتے ہوئے کہ  زبان ایک خطے کی ثقافت کا مخزن ہوتی ہے، جناب نائیڈو نے گورنر حضرات سے گزارش کی کہ وہ ریاستی حکومتوں کی  اس امر میں حوصلہ افزائی کریں کہ وہ مادری زبان کو فروغ دیں اور ان کا استعمال کم از کم پرائمری سطح پر ایک میڈیم کے طور پر کریں۔

جناب نائیڈو نے گورنر حضرات کی توجہ چند نوآبادیاتی طریقہ ہائے کار کی جانب مبذول کرائی  جن پر نظرثانی درکار ہے۔ مثال کے طور پر معززین سے خطاب کرتے ہوئے  انہیں عالی مرتبت اور ایکسیلنسی  کہہ کر مخاطب کرنا اور  یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد میں کیپ اور گاؤن ڈریس کے استعمال  میں ترمیم کی جاسکتی ہے تاکہ ان میں لازمی طور پر ہندوستانی جھلک پائی جائے۔

پانی کے غیرہمہ گیر خدمات کے موضوع پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ہند نے آبی تحفظ کی فوری تحفظ پر زور دیا۔

حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کے آمدنی کو دوگنا کرنے کے ہدف کی تعریف کرتے ہوئے اور  زراعت کو منفعت بخش اور ہمہ گیر بنانے کی غرض سے انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں متعدد ڈھانچہ جاتی اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں۔

زراعت کو ملک کی بنیادی ثقافت قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ مزید مؤثر طور پر علم کی تجربہ گاہ سے آراضی تک منتقل مؤثر انداز میں درکار ہے اور فصلوں میں تنوع پیدا کرنے کے عمل کو فروغ دیا جانا بھی ضروری ہے۔ ساتھ ہی ساتھ باغبانی ، دودھ کی صنعت، مرغ بطخ پالن  اور ماہی پروری کے توسط سے آن فارم آمدنی  میں تعاون دینے کی ضرورت ہے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے   مزید کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں توجہ اختراع پر دی جانی چاہئے او رعمدگی کی مسلسل تلاش یقینی بنائی جانی چاہئے۔ تحقیق اور تدریسی سہولتوں کو  دنیا کے بہترین معیارات کے مطابق بنایا جانا چاہئے۔

راشٹرپتی بھون میں منعقدہ دو روزہ کانفرنس کی صدارت صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کی۔ وزیر داخلہ جناب امت شاہ آئی ٹی اور  مواصلات ، قانون اور انصاف کے وزیر  جناب روی شنکر پرساد ، جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت ، زراعت او رکاشتکاروں کی بہبود کے وزیر  جناب نریندر سنگھ تومر  ،قبائلی اُمور کے وزیر جناب ارجن منڈا، ریاستوں کے گورنر حضرات اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنر حضرات  اُن معززین میں شامل تھے جنہوں نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More