17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اس سال ہندوستان سے ریکارڈ تعداد میں عازمین حج جائیں گے – مختار عباس نقوی

Urdu News

نئیدہلی۔؛ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ حج سبسڈی ختم ہونے کے بعد بھ عازمین حج  جو ہندوستان کی حج کمیٹی کے ذریعے جا رہے ہیں،کو  لے جانے والے ایئرلائنس کو اس سال 57 کروڑ روپیے کم ادا کیے جائیں گے۔

نئی دلی میں واقفیت اور منعقدہ تربیتی کیمپ میں حج کوآرڈینیٹروں/ اسسٹنٹ حج افسران / حج اسسٹنٹوں اور طبی ورکروں کو خطاب کرتے ہوئے جناب نقوی نے کہا کہ 2017 میں 124852 عازمین حج کے لیے فضائی کرایے کے لیے ایئرلائنس کو کل 1030 کروڑ روپیے کی ادائیگی کی گئی تھی جبکہ 2018 میں ہندوستان کی حج کمیٹی کے ذریعے جا رہے 128702 عازمین حج کے لیے فضائی کرایے کے لیے ایئرلائنس کو کل 973 کروڑ روپیے کی ادائیگی کی جائے گی۔

جناب نقوی نے کہا کہ حج 2018 کے لیے کل 355604 درخواست موصول ہوئی تھیں جن میں 189217 مرد اور 166387 خواتین کی درخواستیں شامل تھیں۔ پہلی بار ہندوستان سے مسلم خواتین بغیر محرم (مرد ساتھی) کے بھی حج کر رہی ہیں۔ اس سال کل 1308 خواتین بغیر محرم کے حج پر جا رہی ہیں۔

پہلی بار، سفر حج کو ایمبارکیشن پوائنٹس کا آپشن بھی دیا جا رہا ہے جسے بے شمار رسپانس حاصل ہوا ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار ہندوستان سے ریکارڈ 175025 مسلمان اس سال حج کے لیے جا رہے ہیں۔ ان میں ریکارڈ 47 فیصد سے زیادہ خواتین  شامل ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ پہلی بار سعودی عرب میں بڑی تعداد میں خواتین حج کوآرڈینیٹروں / حج اسسٹینٹوں اور خادم الحجاجی، ڈاکٹروں اور نیم طبی عملوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

اقلیتی امور کی وزارت، صحت کی وزارت و شہری ترقیات کی وزارت کے وفود نے واقفیت اور  تربیتی کیمپ میں توسیع سے حج، مسافر، ان کی صحت، تحفظ اور رہائش وغیرہ مسئلوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ 6700 عازمین حج احمدآباد، 350 اورنگ آباد، 5550 بینگلورو، 254 بھوپال ، 11700 کوچن ، 4000 چنئی ، 19000 دہلی، 5140 گیا ، 450 گوا، 2950 گواہاٹی، 7600 حیدرآباد، 5500 جے پور، 11610 کولکتہ ، 14500 لکھنؤ، 430 مینگلور، 14200 ممبئی ، 2800 ناگپور، 2100 رانچی، 8950 سری نگر اور 3250 وارانسی سے حج کے لیے جائیں گے۔

عازمین حج کے لیے پہلی پرواز 14 جالئی 2018 سے شروع ہوگی۔ دہلی ، گیا، گواہاٹی، لکھنو اور سری نگر کے لیے عازمین حج 14 جولائی، 2018 کو پرواز کریں گے؛ 17 جولائی ، 2018 کو عازمین حج کولکتہ سے ،20 جولائی ، 2018 کو وارانسی سے؛ 21 جولائی کو مینگلور سے؛ 26 جولائی کو گوا سے؛ 29 جولائی کو اورنگ آباد، چنئی، ممبئی اور ناگپور سے؛ 30 جولائی کو رانچی سے، یکم اگست کو احمد آباد، بینگلور، کوچن، حیدرآباد اور جے پور اور 3 اگست، 2018 کو عازمین حج بھوپال سے حج کے لیے پرواز کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More