18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اس سال 1,75,025 عازمین حج ہندوستان سے حج کے لیے جائیں گے

Urdu News

نئی دہلی۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار ریکارڈ 1,75,025مسلم عازمین حج اس سال ہندوستان  سے  حج پر جائیں گے اور وہ بھی بغیر کسی (سبسڈی) کے۔  جناب نقوی حج ​​ہاؤس، ممبئی میں ‘خادم الحجاج’ کے عنوان سے حج کے لئے منعقد ہ ایک تربیتی کیمپ سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہندوستان کا حج کوٹہ مسلسل دوسرے سال بڑھا نے  میں کامیاب ہو پائی ہے اور اب آزادی کے بعد پہلی بار ریکارڈ 1،75،025 عازمین حج اس سال ہندوستان سے حج کے لیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ حج کے لئے کل 3،55،604 درخواستیں موصول ہوئی تھیں  جن میں  1،89،217 مرد اور 1،66،387 خواتین درخواست گزار شامل تھے۔

اس سال کل 1،28،002 مسلم عازمین حج ہندوستان کی حج کمیٹی کے ذریعے حج پر جائیں گے جن میں 47 فیصد خواتین شامل ہیں۔ 47،023  عازمین حج پرائیوٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج پر جائیں گے۔ اس کے علاوہ، ہندوستان سے پہلی بار مسلم خواتین بغیر ‘محرم’ (مرد ساتھی) کے حج کے سفر پر جائیں گی۔  کل 1308 خواتین نے بغیر‘محرم’ (مرد ساتھی) کے حج کے لئے درخواست  دی  ہے اور ان میں سے تمام خواتین کو لاٹری سسٹم سے چھوٹ دی گئی ہے اور حج پر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

مرکزی حکومت کی شفافیت کے عزم اور کرایہ میں غیر مناسب اضافہ روکنے کے لئے ایئر لائنز کو دی گئی سخت ہدایت سے اس بات کا یقین ہے کہ حج 2018 کے ہوائی جہاز کے کرایہ میں اس سال قابل ذکر کمی آئی ہے۔

جناب نقوی نے تربیتی کیمپ میں کہا کہ حج کے عمل کو مکمل طورپر  آن لائن / ڈیجیٹل بنائے جانے سے حج کا عمل شفاف اور حجاج کرام کے دوستانہ بن گیا  ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ سعودی عرب نے  سمندری راستے سے عازمین حج کو بھیجنے کے حکومت ہند کے فیصلے پر مثبت اشارے دیے ہیں اور دونوں ملکوں کے افسران تمام ضروری باتوں پر مذاکرات میں مصروف ہیں تاکہ آئندہ سال سے عازمین حج کو سمندری راستے سے حج کے لیے روانہ کیا جاسکے۔ جناب نقوی نے کہا پہلی بار عازمین حج کو آغاز سفر کے مقام کا اختیار دیا گیا ہے جس کا زبردست ردعمل سامنے آیا ہے ۔

اس تربیتی کیمپ میں سبھی ریاستوں سے 623 ‘‘خادم الحجاج ’’ نے شرکت ۔ حج کمیٹی آف انڈیا، وریہن ممبئی مہا نگر  پالیکا، ڈس آسٹر مینجمنٹ ادارے  کے افسران اور ڈاکٹروں نے عازمین حج کو مکہ – مدینہ میں حجاج  کرام کی رہائش ، ٹرانسپورٹ، صحت اور تحفظ کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔ پہلی بار خواتین معاونین حج  کو خواتین عازمین کی مختلف سہولیات کی نگرانی کے لیے متعین کیا جائے گا۔

اس سال احمدآباد سے کل 6700 عازمین حج ، 350اورنگ آباد سے ، 5550 بنگلورو سے ، 254 بھوپال سے ،11700 کوچین سے ، 4000 چنئی سے ، 19000 دہلی سے ، 5140 گووا سے 2950 گوہاٹی سے ، 7600 حیدر آباد سے ، 5500 جے پور سے، 11610  کولکاتہ سے ، 14500 لکھنؤ سے ، 430 منگلور سے ، 14200 ممبئی سے ،2800 ناگپور سے ، 2100 رانچی سے ، 8950 سرینگر سے اور 3250 وارانسی سے حج کے لیے جائیں گے۔

جدہ میں مقیم ہندوستان کے قونصل جنرل محمد نور رحمان شیخ، حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئر مین چودھری محبوب علی قیصر، حج کمیٹی آف انڈیا کے ممبران اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More