15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اس فیصلے سے ریاست کیرالہ کی پوری آبادی کے لئے اناج کا انتظام ممکن ہوجائے گا:جناب رام ولاس پاسوان

Urdu News

نئی دہلی، صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے  میڈیا کے افراد کو  ریاست کیرالہ کے  سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے راحت رسانی کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ جناب پاسوان نے  کیرالہ کے لوگوں کےساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور  ہلاک شدگان کے کنبوں کے افراد کے ساتھ تعزیت کی۔ مرکزی وزیر نے مسلح افواج کی کوششوں کی بھی ستائش کی، جو اپنی جان  کو خطرے میں ڈال کر  جانیں بچانے اور متاثرہ افراد کو  امدادی سامان فراہم کرنے کے لئے دن رات کام کررہی ہیں۔ جناب پاسوان نے کہا کہ سیلاب کے پانی کی سطح کم ہورہی ہے ، تاہم یہ بڑا نازک وقت ہے کیونکہ پانی کی وجہ سے پھیلنے والی متعدی بیماریوں کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کیرالہ کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گی۔

راحت رسانی کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے جناب پاسوان نے کہا کہ کیرالہ کے وزیراعلیٰ نے  محکمہ خوراک سے  ایک لاکھ 18 ہزار ٹن اناج کی مانگ کی ہے۔ نیشنل فوڈ سکیورٹی اسکیم کے تحت کیرالہ کو  ہر مہینے ایک لاکھ 18 ہزار  ٹن اناج پہلے ہی کیا جارہا ہے، جس کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے 89 ہزار 540 ٹن اناج (پانچ کلو گرام فی کس کے حساب سے) ان کنبوں کے افراد کے لئے  الاٹ کرکے، جو نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت نہیں آتے، کیرالہ کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کا فوری فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کے ذریعے ریاست کیرالہ کی پوری آبادی کے لئے اناج انتظام ممکن ہوسکے گا۔ ایک خصوصی طیارے کے ذریعے 100 ٹن دالیں پہلے کیرالہ بھیجی جاچکی ہیں۔ اس کے علاوہ روزانہ 80 ٹن دالیں بھیجی جائیں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More