نئی دہلی: مرکز کا زیر انتظام علاقہ جموں وکشمیر 12 اسٹیٹ بن گیا ہے جہاں نیشنل فارماسیوٹیک پرائیسنگ اتھارٹی ( این پی پی اے) کے ذریعے پرائس مانیٹرنگ اینڈ ریسورس یونٹ (پی ایم آر یو) قائم کیا گیا ہے۔ این پی پی اے کے ذریعے کیرالہ ، اڈیشہ ، گجرات ، راجستھان ، پنجاب ، ہریانہ ، ناگا لینڈ، تریپورہ ، اترپردیش ، آندھرا پردیش اور میزورم سمیت 11 ریاستوں میں قبل ہی پی ایم آر یو قائم کئے گئے ہیں۔
پی ایم آر یو ایک رجسٹرڈ سوسائٹی ہے، جو جموں وکشمیر کے اسٹیٹ ڈرگ کنٹرولر کی براہ راست نگرانی اور کنٹرول میں کام کرے گی۔این پی پی کے ذریعے اس کے معمول اور غیر معمولی اخراجات کے لئے فنڈ مہیا کرائے گا۔ پی ایم آر یو ، این پی پی اے اور اسٹیٹ ڈرگ کنٹرولر کی کفایتی قیمتوں پر ضروری ادویہ کی دستیابی کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا۔ امید ہے کہ یہ سب کے لئے ادویہ کی دستیابی اور اس کی واجبیت کے شعبے میں سب کے لئے سیمینار ، تربیتی پروگرام اور دوسری معلوماتی تعلیمی اور مواصلاتی (آئی ای سی) سرگرمیوں کا اہتمام بھی ہوگا۔
پی ایم آر یو، ڈرگ پرائس کنٹرول آرڈر (ڈی پی سی او) کے انتظامات کے تحت کارروائی کے لئے ادویہ کی دستیابی اور زیادہ قیمت سے متعلق رپورٹیں تیار کرے گا، اعداد وشمار حاصل کرے گا، ان کا تجزیہ کرے گا اور ادویہ کے نمونے بھی حاصل کرے گا۔ اس سے پی ایم آر یو ، جمو وکشمیر کے طور پر اس کی اہمیت میں اضافہ ہوتا ہے، یہ ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کی روک تھام ، ان کے اسباب کی شناخت اور موجودہ حالات میں جبکہ ملک کو کووڈ – 19 کی وبا کا سامنا ہے، ادویہ کی قلت ؍ ذخیرہ اندوزی جیسے مقامی مسائل کے حل میں این پی پی اے اور حکومت کی کوششوں میں مدد ملے گی۔