16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اشیا و خدمات ٹیکس ری فنڈ

Urdu News

نئی دہلی، اشیا و خدمات ٹیکس کا نظام متعارف کرائے جانے کے وقت سے لیکر بہت سے کمپنیوں نے اشیا و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) ری فنڈ کے لئے درخواست دی ہے۔ 2 دسمبر 2019 تک مجموعی طور پر 186158 اداروں نے 3642272 ری فنڈ درخواستیں دی ہیں۔ جن میں سے 3446010 ری فنڈ درخواستوں کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔

یہ اطلاع خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر آج راجیہ سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ 52720 آئی جی ایس ٹی (مربوط جی ایس ٹی) ری فنڈ کے دعوے ایک سال سے زیادہ سے زیر التوا ہیں۔ اس التوا کے اسباب میں عرضی گزاروں کے ذریعہ مطلوبہ دستاویزات  جمع نہ کرنا شامل ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More