نئی دہلی۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہندوستان کا ترقیاتی اصول ہے، ‘‘اصلاح، انجام دیہی اور تبدیلی’’ ۔یہ بات انہوں نے آج یہاں جمہوریہ بیلا روس کے صدر جناب الیگزینڈر لو کا شینکو سے بات چیت کے دوران کہی۔ نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور بیلا روس کے دو طرفہ دوروں کو جون2015 میں اس وقت کے صدرجمہوریہ جناب پرنب مکھر جی کے بیلا روس کے پہلے دورے سے فروغ ملا۔ اس وقت دونوں ملکوں میں جو گرم جوشی کا ماحول پیدا ہوا تھا، اس کو اعلی سطحی بات چیت کے ایک سلسلے کے ذریعہ قائم رکھا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیلا روس نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں مستقل سیٹ کے لئے ہندوستان کی امیدواری اور آئی سی جج جناب دلویر بھنڈاری کے انتخاب کے لئے ہماری نامزدگی کی جو حمایت کی ہے ہندوستان اس کی قدر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دو طرفہ تجارت بہت زیادہ نہیں ہے۔ لیکن دونوں ملکوں میں تجارت کو فروغ دینے اور اس کے تنوع کے لئے کافی امکانات موجود ہیں۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان عالمی سطح کی طبی سہولیات حاصل کررہا ہے اور اس سلسلے میں میڈیکل ٹورازم کو فروغ دینا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔
ہندوستان کے دورے پر آنے والے بیلا روس کے صدر کے لئے نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستان میں خوشگوار قیام اور بعد میں وزیراعظم اور صدرجمہوریہ سے ان کی ملاقات کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
بیلا روس نے صدر نے نائب صدرجمہوریہ جناب وینکیا نائیڈو کو اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور ایک رسمی دعوت نامہ بھیجنے کی پیش کش کی۔