نئی دلّی: تجارت و صنعت کے وزیر جناب سریش پربھو کے ذریعہ بھارت کی اقتصادی ترقی میں اضلاع کی مزید متحرک شمولیت اور ضلعی سطح پر ایک مشترکہ ترقیاتی نظریہ شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ جناب سریش پربھو نے قومی سطح پر ترقی کے لئے اضلاع کی سطح پر ترقی کی ضرورت پر زور دیا ۔ضلعی سطح پر وسائل کی بنیاد پر مبنی منصوبے ،نیچے سے اوپر کی جانب رسائی اور منصوبوں پر ذہنی یکسوئی کے ساتھ عمل درآمد پر زور دیا ہے ۔ ضلعی سطح پر 3 فیصد اضافی ترقی کی بدولت بھارت کی اقتصادی پانچ ٹریلین امریکی ڈالر کے نشانے کو یقینی بنا یا جا سکتاہے ۔
یہ پہل قدمی چھ اضلاع سے شروع کی جائے گی جن میں مہاراشٹر میں سندھو درگ اور رتنا گری ، اتر پردیش میں وارانسی ، بہار میں مظفر پور ، آندھرا پردیش میں وشاکھا پٹنم اور ہماچل پردیش میں سولن منتخب کئے گئے ہیں ۔ منصوبے پر عمل درآمد اور نظر رکھنے کے لئے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی جائے گی ۔ اس کمیٹی کی سربراہی تجارت وصنعت کے وزیر مختلف مرکزی حکومت کے ممبروں اور مہاراشٹر، اتر پردیش ، بہار ، آندھرا پردیش اور ہماچل پردیش کی ریاستی حکومتوں کے نمائندوں کے ساتھ کریں گے ۔انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ( آئی آئی ایم ) منتخب ریاستوں میں منصوبہ تیار کریں گے ۔منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اضلاع کی سطح پر ایک عمل در آمد کمیٹی بنانے کی تجویز ہے ۔اس کمیٹی کی سربراہی ڈسٹرکٹ کلکٹر ؍ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کریں گے ۔
