16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے میڈیا پروڈکشن کے لئے ایس او پی جاری کیا

Urdu News

نئی دہلی، میڈیا پروڈکشن ایک نہایت  اہم معاشی سرگرمی ہے جس نے ہمارے ملک  کی جی ڈی پی میں بے حد اہم تعاون دیا ہے۔ موجودہ  کووڈ-19 وبائی مرض کے پیش نظر  یہ بہت ضروری ہے کہ میڈیا پروڈکشن کی سرگرمیوں میں  شامل مختلف  اسٹیک ہولڈرز  وبائی مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لئےمناسب  اقدام کریں اور اس کے ساتھ ہی وہ اپنے کاموں اور سرگرمیوں  کو دوبارہ شروع کریں۔

 وزارت اطلاعات  و نشریات  نے صحت  اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد میڈیا پروڈکشن کے لئے روک تھام  کے اقدامات کے بارے میں معیاری  اصول اور آپریٹنگ طریقہ کار (ای او پی)تیار کیا ہے جس کا اجرا آج  نئی دہلی  میں  اطلاعات و نشریات کےمرکزی وزیر جناب  پرکاش جاوڈیکر نے کیا۔ رہنما اصولوں اور ہدایات میں عام اہم اصول/ہدایات میں شامل ہیں:

کووڈ -19 کنٹنمنٹ زون میں غیر ضروری سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ جو ملازمین بہت زیادہ خطرے میں ہیں انہیں  اضافی  احتیاطی  تدابیر اپنانے کی ضرورت ہےجیسے کہ چہرہ کو ڈھکنا  /ماسک  پہننا  ، بار بار ہاتھ دھونا، ہینڈ سینٹائزر کا استعمال  وغیرہ  اور خصوصی  طور پر میڈیا پروڈکشن کے سلسلسہ میں سانس سےمتعلق آداب  اور اطوار پر خصوصی توجہ دینا۔ یہ رہنما ہدایات وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ذریعہ  جاری کی گئی ہیں۔

وزارت نے عام (جنرل)ایس او پیز مرتب کی ہیں جن میں اس شعبے میں مطلع کردہ نوٹیفائیڈ رہنما ہدایات اور مشقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جسمانی فاصلے  نامزد داخلہ، شوٹ کے مقامات   کے لئے نکاسی کا راستہ ، صفائی ستھرائی، عملے  کی حفاظت ، رابطے کو کم  سے کم کرنا اور ایم ایچ اے کی طر ف سے جاری سفر سے متعلق رہنما ہدایات  پر عمل کرنا  اور آپریشن کرنا شامل ہے۔ خاص طور پر بین الاقوامی طریقوں کے مطابق، چہرے کے ماسک کے حوالے سے، کیمرے  کےسامنے  اداکاروں کےعلاوہ کاسٹ اور عملے کے لئے فیس ماسک لازمی کردیا گیا ہے۔

 میڈیا پروڈکشن دوبارہ شروع کرتے وقت تمام ریاستی سرکاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرس کے ذریعہ  رہنما ہدایات اور ایس او پی کا استعمال  کیاجاسکتا ہے۔

مرکزی وزیر جناب جاوڈیکر نے رہنما ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پی بین الاقوامی معیارات  کے مطابق ہے۔ اس سے کورونا  وائرس  کی وجہ سے تقریباً  6 ماہ  سےبے حد متاثر صنعت کو بڑی راحت ملے گی اور لوگ وزارت کے اس قدم کا خیر مقدم کریں گے۔ جناب جاوڈیکر  نے کہا کہ ا س قدم کا مقصد  معیشت کے فروغ کو نئی رفتار بھی فراہم کرنا ہے کیونکہ  فلم اورٹیلی ویژن  سکریٹری تعداد میں لوگوں کو روزگار دیتا ہے۔

وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ تمام ریاستیں ایس او بی کو منظور کریں گی اور اسے نافذ کریں گی ، نیز  ضرورت پڑنے پر کچھ دیگر شرطوں کو اس میں جوڑ دیں گے۔

اس ایس او پی کو صحت اور خاندانی  بہبود کی وزارت اور وزارت داخلہ کےساتھ مشاورت کے بعد جاری کیا گیا،

تفصیلی ایس او پی نیچے دیئے گئے لنک پر دستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More