16.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت میڈیا اکائیوں کی پہلی سالانہ کانفرنس کا اہتمام

Urdu News

نئی دہلی،  اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت کام کرنے والی میڈیا اکائیوں کی پہلی سالانہ کانفرنس آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقد ہوئی۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کےوزیر مملکت  کرنل راجے وردھن راٹھور نے اس کانفرنس کی صدارت کی۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0019KD0.jpg

کانفرنس کے دوران میڈیا اکائیوں کی کارکردگی  کا جائزہ لیا گیا ۔ کانفرنس میں میڈیا اکائیوں کی آئے دن کے کام کاج کے دوران ان کے  درمیان  جاری تال میل کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔کانفرنس کے دوران مواصلات کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے سازو سامان کا استعمال کرنے پر  بھی تبادلہ خیال ہوا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002FSDH.jpg

اس افتتاحی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کرنل راٹھور نے انڈین انفارمیشن سروس کے افسروں کی طرف سے کئے جارہے کام کی ستائش کی اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ایک سب سے اہم  اور کلیدی وزارت ہے۔ انہوں نے انڈین انفارمیشن سروس کے افسروں کی تلقین کی کہ وہ مشن کے طورپر کام کریں ، تاکہ ان کے کام میں مزید بہتری آئے۔ انہوں نے آئی آئی ایس افسران سے کہا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کے شانہ بشانہ قدم بڑھائیں اور روز افزوں نمو پذیر مواصلاتی تمثیلات پر عبور حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مواصلاتی تمثیلات پر عبور حاصل کرنے کے لئے نئے دور کے سازو سامان کا استعمال کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ میڈیا یونٹوں کے کام کا  اصل امتحان یہ ہے کہ  سرکاری مواصلات میں علاقائی زبانوں کے استعمال کو اجاگر کرتے ہوئے بنیادی سطح تک پہنچا جائے۔وزیر موصوف نے آئی آئی ایس پروویشنرز(زیر تربیت افسران) کے لئے  غیر ملکی جزو شروع کرنے کے اطلاعات و نشریات کی وزارت  کے حالیہ فیصلے کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے ملازمت کے دوران اور ملازمت میں آنے کے دوران تربیت کو بہتر بنانے کی سمت مسلسل کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002FSDH.jpg

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سیکریٹری جناب امت کھرے نے کہا کہ تمام میڈیا اکائیوں کو  بہتر تال میل سے کام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ بہترطورپر آگے بڑھنے کے لئے نتیجے کواور زیادہ اچھا کیا جاسکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس طرح سے کام کرنے کی ضرورت ہے، جس سے کہ کوئی نتیجہ برآمد ہوسکے۔  انہوں نے بہتر ٹیکنالوجی کے ساتھ مسلسل ہم آہنگ رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image00442GJ.jpg

 کانفرنس میں ملک بھر کے 125 زیادہ افسروں نے شرکت کی، جو اطلاعات و نشریات کی وزارت کی مختلف اکائیوں میں کام کررہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More