16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اطلاعات و نشریات کے سکریٹری نے دہلی کتاب میلہ میں پبلیکیشن ڈیویژن کے اسٹال کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، اطلاعات و نشریات کی وزارت میں سکریٹری جنب امت کھرے نے  آج نئی دہلی کے پرگتی میدان میں دہلی کتاب میلہ میں پبلیکیشن ڈیویژن کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر جناب کھرے نے پبلیکیشن ڈیویژن کے ذریعہ منظر عام پر لائی گئی 5 کتابوں کااجراء بھی کیا۔ نیشنل گاندھی میوزیم کے ڈائریکٹر جناب اے انا ملائی کو بھی س موقع پر دیکھاجاسکتا ہے۔

جناب امت کھرے نے پبلیکشنز ڈیویژن کی عظیم شخصیات کی زندگیوں کو جو لوگوں کے دل کے بہت قریب ہیں ،منظر عام لانے کے لئے ستائش کی ہے۔ یہ کتابیں نہ صرف ہندی اور انگلش میں اشاعت کی گئی ہیں بلکہ ان کا ترجمہ ہندی اور انگلش نیز دیگر زبانوں میں بھی دستیاب ہیں۔ انہوں نے انٹر نیٹ کےدور میں کتابوں کے کلچر کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں انٹر نیٹ معلومات کا لیک مخزن ہے، وہیں کتابیں اس معلومات کو فراہم کراتی ہیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001LKJ5.jpg

پبلیکیشنز  ڈیویژن کی کتاب میلہ میں شرکت

 پبلیکیشنز ڈیویژن گاندھی خیالات پر مبنی کتابوں کے ایک معروف پبلشر ہونے کے ناطے اور مہاتما گاندھی کے عنوان سے پرنٹ اور ای۔ ورژن دونوں کا ایک  بڑا مجموعے کی نمائش کی ہے۔ اس کے علاوہ صدرجمہوریہ، نائب صدرجمہوریہ، وزیر اعظم کی تقریروں پر مشتمل کتابوں اور مختلف النوع موضوعات جن میں تاریخ اور تہذیب، بچوں کا ادب، آرٹس اور کلچر قومی تحریک آزادی ، قومی لیڈروں کی سوانح حیات، نباتات و حیاتیات، سائنس اور معاشیات اور دیگر کےعلاوہ راشٹرپتی بھون سیریز کی نمائش بھی اس  اسٹال پر کی جارہی ہے۔پبلیکشنز ڈیویژن کا یہ اسٹال پرگتی میدان میں ہال نمبر7 کے سامنے  ہینگر پر لگایاگیاہے۔

اجراء کردہ کتابوں کی تفصیلات

  1. کستوری پریمل( ہندی): کستوربا گاندھی گواہ تھیں اور وہ مہاتما گاندھی کے قریب تھیں۔انہوں نے موہن نام کے ایک نوجوان لڑکے کے مہاتما گاندھی بننے کے سفر کو قریب سے دیکھا ہے۔ یہ کتاب ایک کہانی کی شکل میں ہے۔جس میں کستوربا کےآزمائشوں اور دکھوں کی سوانح حیات کی شکل میں ان کی گاندھی جی سے بات چیت اور ہندوستان کی تحریک   آزادی میں ایک اہم خاتون لیڈر کی شکل میں ابھرنا شامل ہیں۔ گاندھی جی کے ذریعہ شروع کئے گئے تخلیقی پروگراموں کے ساتھ ساتھ مختلف آشرموں میں معاشرتی زندگی میں کستوربا گاندھی کے ذریعہ نبھائے گئے اہم رول  پر بھی کتاب میں روشنی ڈالی گئی۔کتاب کے منصف ڈاکٹر وشواس پاٹل مراٹھی ادب کی دنیا میں ایک معروف نام ہے۔
  2. 1921 کے آ سہیوگ آندولن کی جھانکی: سابق صدر جمہوریہ جناب وی وی گری کے ذریعہ تصویر پیش لفظ کے ساتھ کتاب میں ڈاکٹر تارا چند، جناب پرکاش، جناب کملا دیوی چٹو اپادھیائے، کا کا کالیکر، آر آر دیواکر سمیت کئی اہم دانشوروں، مجاہد آزادی  اور صحافیوں نے اپنی تحریریں لکھی۔ ہری بھاؤ اپادھیائے اور ڈاکٹر ہرے کرشنا مہتہ نے بھی اپنا تعاون دیا۔
  3.  گاندھی کتھا( ہندی اور اردو): یہ ایک گرافکس  پر مبنی مہاتما گاندھی  کی زندگی پر ایک ناول ہے اس میں ان کی بچوں کے ساتھ رشتے کے بارے میں تصنیف کیا گیا ہے۔ پبلکیشنز ڈیویژن اس کتاب کو  مختلف ہندوستانی زبانوں میں شائع کرنے کی  کوشش کررہے ہیں۔
  4. خواتین ستیہ گرہ( گجراتی): اپرنا باسو، سابق چیئرپرسن راشٹریہ گاندھی میوزیم، کے ذریعہ لکھی گئی یہ کتاب انگریزی میں شائع ہوئی تھی اور  اب  اسے گجراتی میں بھی مقبولیت حاصل ہورہی ہیں۔اس کاترجمہ ورشاداس نے کیا ہے۔یہ بہت سی ترغیب دینے والی ستیہ گرہی خاتون کی کہانیاں بیان کرتی ہے۔جو دنیا کے سب سے بڑی حکومت کے خلاف سخت جدوجہد کے دوران ان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئیں لیکن کبھی بھی  تشدد کےراستہ اختیار نہیں کیا۔یہ کوئی حیرت کی بات نہیں ہے کہ ان میں سے کئی خواتین کا جذبہ خدمت نے انہیں آزادی کے بعد کے دور میں ہندوستان کی سماجی ترقی کے لئے کام کرنے کی ترغیب دی۔
  5.  مہاتما کو شردھانجلی: آل انڈیا ریڈیو ٹریبوٹس(تمل)۔ یہ کتاب بنیادی طور پر  انگریزی میں شائع ہوئی ہے، اور اب گاندھی مطالعہ مرکز چنئی کی مدد سے پہلی بار تمل میں ترجمہ کیاگیا ہے، میں آل انڈیا ریڈیو کے نشریات کی شکل میں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت  پیش کی گئی۔30جنوری 1948 میں گاندھی جی کی موت کے بعد اس کتاب میں سردار ولبھ بھائی پٹیل، جواہر لعل نہرو، لارڈر ماؤنٹ بیٹن سمیت اہم عظیم ہستیوں اور مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔

دہلی کتاب میلے کے بارے میں:

25 ویں کتاب میلہ 11 ستمبر سے15 ستمبر 2019 تک پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقد کیا جارہا ہے اور فیڈریشن آف انڈین پبلیشر اور آئی ٹی پی او کے ذریعہ اس کا اہتمام کیا گیا ہے۔یہ ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں پبلیشر، مصنفین کتاب فروشوں اور کتابوں کے شائقین کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More