16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اطلاعات و نشریات کے وزیر وینکیانائیڈو نے جھارکھنڈ کیلئے 24 گھنٹے ڈی ڈی چینل کا اعلان کیا

श्री वेंकैया नायडू ने झारखंड के लिए अलग 24x7 डीडी चैनल की घोषणा की
Urdu News

نئی دہلی،؍مئی ،اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب ایم وینکیانائیڈو نے جھارکھنڈ کیلئے 24 گھنٹے ایک علیحدہ ڈی ڈی چینل کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ریاست کے عوام کیلئے جھارکھنڈ چینل کیلئے ایک ویژن دستاویز پیش کر رہی ہے اور اس تجویز کو ڈی ڈی کے تین سالہ ایکشن پلان میں شامل کیا گیا ہے۔ البتہ 24 گھنٹے چینل کے شروع ہونے تک ڈی ڈی رانچی کے پروگرام ڈی ڈی بہار پرٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے۔ جھارکھنڈ سے متعلق پروگراموں کو پہلے سے دستیاب 24 گھنٹے سیٹلائٹ چینل ڈی ڈی بہار میں ایک خصوصی ونڈو فراہم کی جائے گی۔ وزیرموصوف نے آج جھارکھنڈ کے رانچی میں منعقد آئی اینڈ بی کی وزارت کے پروگراموں اور اقدامات کی جائزہ میٹنگ میں یہ بات بتائی۔ جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ جناب رگھورداس بھی جائزہ میٹنگ کے دوران موجود تھے۔

جائزہ میٹنگ کے دوران ہوئے تبادلۂ خیال کے دوران معاملات کا مجموعی جائزہ پیش کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ جھارکھنڈ کی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ریاست میں آل انڈیا ریڈیو؍دوردرشن کو علیحدہ فیڈرس کے ذریعے بجلی سپلائی فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2018 تک کوڈرما خطے کے تمام مشتبہ علاقوں کا احاطہ کرنے کیلئے کارروائی کی رہی ہے تاکہ ڈی ڈی اور آل انڈیا ریڈیو کے ذریعے ریاست میں تمام جغرافیائی خطوں کے100فیصد کوریج کو یقینی بنایا جا سکے۔

جائزہ میٹنگ کے دوران جناب نائیڈو نے ریاستی سرکار سے اپیل کی کہ وہ آخری میل تک رسائی کو یقینی بنانے کے کمیونٹی ریڈیوکےپلیٹ فارم کا استعمال کریں۔

تعلیمی اداروں اور این جی اوز کو کمیونٹی ریڈیواسٹیشنوں کے قیام کیلئے متحرک کرنا چاہئے۔ ریاست میں ریڈیو کی رسائی کوبڑھانے کے بارے میں مزید وضاحت کرتے ہوئےجناب نائیڈو نے کہا کہ ایف ایم فیزIII-کےتحت 16مزید پرائیویٹ ایف ایم چینلز جھارکھنڈریاست کیلئے تجویز کئے گئے ہیں۔ جناب نائیڈونے 64ویں قومی فلم ایوارڈز میں سب سے درست فلم اسٹیٹ ایوارڈزمرے میں خصوصی ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے  ریاستی سرکارکی ستائش کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More