20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اعلیٰ الیکشن کمشنر نے جمہوری سرگرمیوں میں مؤثر اور بامعنی شرکت کے لئے نوجوانوں کو مدعو کیا

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان کے اعلیٰ چناؤ کمشنر جناب اوم پرکاش راوت نے آج 10 آسیان ملکوں کے 250 طلباء سے  تبادلہ خیال کیا۔ ان طلباء کا تعلق برونئی  دارالسلام، کمبوڈیا، انڈونیشیا ، لاؤس، ملیشیا، میانمار، فلیپین، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویت نام سے ہے۔ یہ طلباء وزارت خارجہ کی نگرانی میں ہند-آسیان ملکوں کے  طلباء تبادلہ کے پروگرام کے ایک حصے طور پر ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں۔

نوجوانوں کو  جمہوریت کے مستقبل کے لئے  امید کی  ایک کرن بتاتے ہوئے  جناب راوت نے کہا کہ  ہندوستان کا چناؤ کمیشن  تمام جمہوریہ عمل میں نوجوان لوگوں کی شرکت کو زبردست اہمیت دیتا ہے۔ اعلیٰ  چناؤ کمشنر نے اپنے  خطاب کے دوران  اس بات پر زور دیا کہ  ابھرتی  ہوئی  چنوتیاں مثلاً جھوٹی خبریں ،  پیڈ نیوز   ( پیسے لے کر پیش کی جانے والی خبریں) اعداد وشمار کو نشا ن زد کرنے  اور پیغامات کو  نمایاں کرنے کے لئے  استعمال کرنا تاکہ ووٹنگ کے طرز پر اثر انداز ہوا جاسکے،  سوشل میڈیا نزاکت (اس سے وابستہ پیچیدگیاں ) وغیرہ کو  دیکھتے ہوئے  نوجوانوں پر یہ ذمہ عائد ہوتی ہے کہ وہ جمہوری سرگرمیوں کے پورے دائرہ کار کو  مد نظر رکھتے ہوئے آگے آئیں اور  جمہوری کے تحفظ کے لئے ان چیلنجوں سے نمٹیں۔

 جناب اوم پرکاش راوت نے واضح کیا کہ  اس وقت  دنیا کی  70 فیصد آبادی جمہوری ملکوں میں رہ رہی ہے جبکہ  200 سال پہلے محض ایک فیصد آبادی جمہوری طرز  فکر میں رہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکمرانی کے  تمام فر یقوں کے لئے یہ اہم ہے کہ وہ  نوجوانوں کے لئے  مقامات کو وسیع کرنے کی کوشش کریں تاکہ وہ جمہوری سرگرمیوں کے پورے دائرے کار  میں مؤثر طور پر اپنی شرکت کو یقینی بناسکیں۔ انہوں نے کہا کہ  اچھی حکمرانی کے ذریعے جمہوریت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔

 جناب اوم پرکاش راوت نے یہ بتایا کہ  اسکولوں اور کالجوں میں انتخابی  خواندگی کلبس تشکیل دئے جارہے ہیں تاکہ  نوجوانوں کو  اس بات کے لئے  راغب کیا جاسکے کہ وہ  انتخابی عمل میں پوری طرح شامل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ  چناؤ کمیشن نے  جمہوری اور  چناؤ بندو بست کا  انڈیا انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ قائم کیا ہے تاکہ  تمام جمہوری  دنیا  کے  چناؤ مینجرس کی صلا حیت سازی  کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے۔

 جناب راوت نے مزید کہا کہ  گز شتہ 25 سال میں ہندوستان اور آسیان کی طرف سے مزید  آپسی تعاون میں کی گئی غیر معمو لی پیش رفت پر  ہم  مل کر فخر کر سکتے ہیں۔ اس ایسوسی ایشن نے  علاقائی تعاون  کے ایک نئے سانچے کو جنم دیا ہے۔

 سینئر نائب الیکشن کمشنر جناب او میش سنہا نے بھی اس موقع پر طلباء سے خطاب کیا اور انتخابی عمل میں موجود پیچیدگیوں اور مختلف سمتوں کی  تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More