19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات

Urdu News

نئی دہلی، انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت نے تعلیم کے سیکٹر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے مقصد سے اعلیٰ تعلیم سے متعلق سالانہ ویب پر مبنی آل انڈیا سروے شروع کیا ہے۔یہ سروے اس لئے بھی شروع کیا گیا ہے کہ تاکہ وزارت کے تال میل سے تعلیمی اداروں کو مستحکم کیا جاسکے۔ مختلف سروے کی تفصیلات اور نتائج ویب سائٹ   http://aishe.nic.in/aishe/home .پر دستیاب ہے۔

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن(یو جی سی) نے اعلیٰ تعلیم کے اداروں کو تسلیم کئے جانے ، ایکریڈیٹیشن ، ٹیچر؍تدریسی عملے کی حیثیت سے تقرری کے لئے کم سے کم کوالی فیکشن  ، ریگنگ کی لعنت کو ختم کرنے اور اداروں میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بڑھانے کے لئے شکایت دور کرنے سے متعلق ضوابط مشتہر کئے ہیں۔کمیشن نے شمولیت اور مساوات کو فروغ دینے کے لئے ایس سی ایس ٹی کے لئے پی جی ڈاکٹورل فیلو شپ، اسکالر شپ سے متعلق کئی اسکیمیں بھی شروع کی ہیں۔ مزید یہ کہ یوجی سی نے کمیونٹی کالجز ، بی اوکیشنل ڈگری پروگرام اور دین دیال اپادھیائے کوشل کیندروں کو شروع کرکے ہنرمندی کے فروغ کی اسکیم کے تحت اعلیٰ تعلیم کے لئے ہنرمندی اور پیشہ وارانہ صلاحیت کو منظوری دے دی ہے۔

تکنیکی تعلیم کے لئے آل انڈیا کونسل نے ملک میں تکنیکی تعلیم کے معیار کو بڑھانے کے لئے حسب ذیل اقدامات کئے ہیں:

  1. تکنیکی ٹیچروں کے لئے تربیتی پالیسی۔
  2. تکنیکی تعلیم کے لئے تناظری منصوبہ۔
  3. انجینئرنگ طلباء کے لئے انڈیکشن پروگرام۔
  4. انجینئرنگ اور مینجمنٹ کورسیز کے مثالی نصاب۔
  5. امتحان میں اصلاحات۔
  6. اسٹارٹ اَپ پہل۔
  7. تکنیکی کورسیز کی منظوری کے لئے این بی اے ایکریڈیٹیشن۔
  8. اُنّت بھارت ابھیان۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More