23.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اعلیٰ سطح کے وزیروں کے گروپ نے کووڈ-19 کی روک تھام اور بندوبست کے لئے اس کی موجودہ صورتحال اور اب تک کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا

Urdu News

نئیدہلی: کووڈ-19کے بارے میں وزیروں کے گروپ کی اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ آج نرمان بھون میں صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر ہرش وردھن کی صدرات میں  منعقدہوئی۔ میٹنگ میں  شہری ہوابازی کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری ،وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس  جے شنکر ، امور داخلہ کے وزیر ملکت جناب نتیانند رائے   اور صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے  بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔چیف  آف ڈیفینس اسٹاف جناب بپن راوت  ،صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت میں  سکریٹری محترمہ  پریتی سودن  ،شہری ہوابازی کے سکریٹری  جناب پردیپ سنگھ کھرولہ   ،دواسازی کے محکمے کے سکریٹری  جناب پی ڈی واگھیلا  ، ڈی جی ایچ ایس  ڈاکٹر راجیو  گرگ  ، ڈی ایچ آر کے سکریٹری  اور آئی سی ایم آر کے  ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر بلرام  بھارگو  ،ٹیکسٹائل کے سکریٹری  جناب روی کپور  ،صحت کے محکمے کے خصوصی سکریٹری جناب سنجیو کمار  ، جہازرانی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب سنجے  بندوپادھیائے  ، وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سکریٹری  جناب داموروی ،امور داخلہ کے ایڈیشنل سکریٹری جناب انل ملک   ،آئی ٹی بی پی کے انسپکٹر جنرل جناب آنند سروپ  ،صحت اور خاندانی فلاح وبہبودکے جوائنٹ سکریٹری جناب لَو اگروال  نے ،فوج ،آئی ٹی بی پی ، دواسازی اور ٹیکسٹائل کے محکمے کے دیگر افسران کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی ۔

          وزیروں کے گروپ نے آج اپنی ساتویں  میٹنگ میں کووڈ-19 کی روک تھام اور بندوبست کے بارے میں  تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔  بھرپور بات چیت کے بعد  احتیاطی حکمت عملی کے طور پر سماجی اجتماعات سے گریز  کرنے کی تجویز پیش  کی گئی ۔ یہ اقدامات  ملک میں کووڈ-19 کو  محدود کرنے کے لئے ایک احتیاطی قدم ہے  اور ایک عارضی  اسکیم ہے ، جو 31  مارچ 2020 تک جاری رہے گی۔اس کی خصوصیات  مندرجہ ذیل ہیں:

  1. تمام تعلیمی اداروں ( اسکولوں ،یونیورسٹیوں وغیرہ )جم ،میوزیم ،کلچرل اور سماجی مراکز ،سوئمنگ پول اور تھیئٹر کو بند کرنا ،طلبا کو یہ مشورہ دیا جانا چاہئے کہ وہ گھروں  پر رہیں۔آن لائن تعلیم کو فروغ دیا  جانا چاہئے ۔
  2. غیر ضروری سفر سے گریز کیا جانا چاہئے ۔بسوں  ،ٹرینوں اور ہوائی جہازوں  اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں  اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان میں جراثیم کش دوائیں باقاعدگی سے چھڑکی جائیں۔
  3. پرائیویٹ شعبے کی تنظیموں / مالکان کو اس بات پر آمادہ  کیا جائے کہ وہ اپنے ملازمین کو جہاں تک ممکن ہوسکے گھرسے کام کرنے کی اجازت دیں ۔
  4. جہاں تک ممکن ہو ، میٹنگیں ، ویڈیو کانفرنسوں  کے ذریعہ  کی جائیں ۔ ایسی میٹنگوںکو   ،جن میں  زیادہ  لوگ شامل ہوتے ہیں ، جب تک بہت ضروری نہ ہوکم سے کم کیا جائے اور ان کا پروگرام دوبارہ مرتب کیا جائے ۔
  5. ریستورانوں کو  ہاتھ دھونے کے ضابطے کو یقینی بنانا چاہئے اور جن چیزوں کو بار بار چھوا جاتا ہے ، ان کی مناسب  صفائی کو یقینی بنانا چاہئے۔اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ  دو میزوں کے درمیان کم سے کم فاصلہ  ایک میٹر کا ہو۔جہاں کہیں  ممکن ہو ،وہاں کھلی جگہوں پر انتظامات کئے جائیں۔
  6. مقامی حکام کو چاہئے  کہ وہ ایسے کھیل کود اور مقابلے  منعقد کرنے والوں کے ساتھ  ، جہاں زیادہ تعدادمیں  لوگ جاتے ہیں، بات چیت کریں اور انہیں  اس طرح کے مقابلے موخر کرنے پر آمادہ کریں۔
  7. مقامی حکام کو چاہئے کہ وہ عوامی اجتماعات کو منضبط  کرنے  کے لئے رائے عامہ ہموار  کرنے والوں  اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کریںتاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ زیادہ  بھیڑ جمع  نہ ہو / لوگوں  کے درمیان کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ ہو۔
  8. مقامی حکام کو چاہئے کہ و ہ مارکیٹوں  مثلاََسبزی منڈی  ،اناج منڈی  ، بس ڈپو، ریلوے اسٹیشنوں  اور ڈاک خانوں وغیرہ میں ، جہاں ضروری خدمات فراہم کی جاتی ہیں، تاجروں کی انجمنوں   اور دیگر ساجھیداروں  کے ساتھ میٹنگ کریں  اور اوقات کی پابندی کے بارے میں  نیز ’ کیا کرو اور کیا نہ کرو‘  کے بارے میں  ہدایات  پر عمل درآمد کرائیں۔
  9. کمیونٹی کو مسلسل    اورباقاعدہ  بنیاد پر معلومات فراہم کرتے رہیں۔

سفر سے  متعلق  ایک مزیدایڈوائزری :

کووڈ- 19  کو زیادہ خطرے والے علاقوں سے پھیلنے سے روکنے کے لئے سفرسے متعلق پابندیوں کو مزید سخت بنادیا گیا ہے۔

  • متحدہ عرب امارات ،قطر ،عمان  اورکویت  سے آنے والے /اس کے راستے آنےوالے مسافروںکو لازمی طور پر کم از کم  14دن  کے لئے الگ تھلگ رکھا جائے گا ۔اس کا اطلاق  پہلی روانگی پر 18  مارچ  2020  کو  12  بجے  جی ایم ٹی سے ہوگا۔
  • یورپی یونین کے ممبر ملکوں  ، یورپی  آزادتجارتی ایسوسی ایشن  ، ترکی اور برطانیہ سے بھارت کے لئے مسافروں کی آمدپر 18  مارچ  2020سے  پابندی لگادی گئی ہے۔18  مارچ  2020  میں  12  بجے جی ایم ٹی سے ان ملکوں سے کسی بھی مسافر کے بھارت کے لئے سوار ہونے پر پابندی عائد رہے گی۔
  • یہ ہدایات  عارضی نوعیت کے ہیں  اور ان پر عمل درآمد31  مارچ  2020 تک جاری رہے گا۔ نیز وقتاََفوقتاََ ان  کا جائزہ لیا جائے  گا۔

ایران سے بچاکر نکالے گئے 53 افراد کا چوتھا دستہ جو آج یہاں پہنچا ہے ،اسے جیسلمیر  کی فوجی فیسلٹی میں الگ تھلگ کرکے رکھا گیا ہے۔ان میں سے کسی  میں  وائرس کی علامت  نہیں  پائی گئی ہے لیکن ضابطے کے مطابق انہیں  الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔

      پچھلی تازہ ترین معلومات سے اب تک 4  نئے کیسوں کا  پتہ چلاہے ۔ ان میں سے ایک اوڈیشہ ،  ایک جمو ں وکشمیر ، ایک لداخ اور ایک کیرالہ سے تصدیق  شدہ ہے۔اس طرح بھارت میں  آج تک 114  مصدقہ کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے  13  کا علاج  کیا جاچکاہے اور دو

اموات ہوئی ہیں۔ان مثبت   کیسوں  کے رابطے میں آنےوالے 5200 سے زیادہ  افراد کی نشاندہی کی جاچکی ہے ، جنہیں  زیرنگرانی رکھا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More