14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

افریقی ترقیاتی بینک کے صدر نے بینک کی سالانہ میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کیا

Urdu News

نئی دہلی ،  مئی؛ افریقی ترقیاتی بینک کے صدر جناب اکن وومی اڈیسینا نے گجرات کے گاندھی نگر میں منعقدہ بینک کی سالانہ میٹنگ کے نتائج پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بینک کے صدر نے سالانہ میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ جناب اڈیسینا نے کہا کہ میٹنگ کے دوران جناب مودی، وزیر خززانہ ارون جیٹلی، وزیر توانائی پیوش گوئل اور دوسرے بھارتی وزرا کے ساتھ ان کی ملاقاتیں نتیجہ خیز رہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ سبھی میٹنگیں بینک کے تبدیلی سے متعلق نئے ایجنڈے کی تیاری میں اہم کردار ادا کریں گی۔ تبدیلی سے متعلق جو ایجنڈہ بینک نے تیار کیا ہےوہ توانائی، زراعت (غذائی تحفظ)، کنیکٹوٹی (نقل و حمل)، صنعت کاری (ہنرمندی کا فروغ) اور صحت سے متعلق ہے۔

جناب اڈیسینا نے مزید کہا کہ وہ خوش ہیں کہ وزیراعظم جناب مودی نے ایشیا – افریقہ ترقیاتی گلیارے کو ذہن میں رکھ کر بھارت اور جاپان کا ذکر کیا ہے اور اب انہیں اور بھی زیادہ یقین ہے کہ ان سب سے افریقہ کی وسیع تر ترقی میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ بینک، ٹیکنالوجی کی سطح کو مزید بہتر بنانے اور مستقبل میں افریقی نوجوانوں کی ہنرمندی کو بہتر بنانے والی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کا منتظر ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ بھی یہ توقع رکھتے ہیں کہ افریقی نوجوان زرعی کاموں میں مزید سرگرمی کے ساتھ حصہ لیں گے تاکہ افریقہ میں غریبی سے لڑا جاسکے۔ بینک کے صدر نے کہا کہ وہ بالی وڈ کی فلموں کے تعلق سے بھی یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ افریقی نوجوانوں کو زراعت کی طرف راغب کرنے میں حوصلہ افزا ثابت ہوسکتی ہیں۔

جناب اڈیسینا نے بینک کی میٹنگ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب وجئے روپانی اور دیگر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

بینن اور سنیگل کے صدور، کوٹ ڈی آئیووئر کے نائب صدر، افریقی یونین کے سکریٹری جنرل، افریقی یونین کمیشن کے کمشنر اور گجرات کے وزیراعلیٰ، ریاستی حکومت کے وزرا اُن معزز اشخاص میں شامل ہیں جنھوں نے بینک کی میٹنگوں میں شرکت کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More