20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

افریقی ملکوں کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لئے کامرس کی وزارت کے اقدامات

Urdu News

نئیدہلی: کامرس کی وزارت  اور ہندوستان کے ہائی کمیشنزکے علاوہ  افریقہ کے  گیارہ  ملکوں  کے سفارت خانوں نے  افریقہ  میں   ہندوستانی کاروباری برادری کے ساتھ تین اور چھ مئی 2019  کو ڈجیٹل ویڈیو کانفرنس  پر ایک مذاکرے  کا اہتمام کیا ۔ تنزانیہ ، یوگانڈا ، کینیا ، زامبیا ، ماریشس ، نائیجیریا ، موزمبیق ، گھانا ،ساؤتھ افریقہ ، بوتسوانہ اور مدغاسکر میں   غیر مقیم ہندوستانی  کاروباریوں کے ساتھ مذاکرہ منعقد ہوا۔ یہ پہل اس  لئے شروع کی گئی تھی تاکہ  افریقہ میں غیر مقیم ہندوستانی  کاروباریوں کے ساتھ ایک موثر  وابستگی قائم کی جاسکے ،جس سے  ہندوستان اور افریقہ کے درمیان تجارتی رشتوں کو مزید گہرا اور  مستحکم کیا جاسکے ۔ ڈجیٹل ویڈیو کانفرنس  میں  گیارہ افریقی ملکوں  میں   ہندوستانی کاروباری برادری کے 400 سے زیادہ ارکان نے شرکت کی ۔

          18-2017 میں  افریقی خطے کے ساتھ ہندوستان کی کل تجارت 62.69  ارب ڈالر  تھی ۔ جو  دنیا کے ساتھ ہندوستان کی کل تجارت کا 8.15 فیصد  ہے ۔ افریقی ملکو  ں  کے لئے ہندوستان کی برآمدات کا حصہ  18-2017  میں  8.21  فیصد رہا ۔ جبکہ  18-2017  میں   دنیاسے  ہندوستان کی کل درآمدات  میں افریقی خطے   کا حصہ  8.12 فیصد تھا۔

          آج   دنیا کی سب سے بڑی  زمین کے ساتھ  افریقی ممالک ہندوستان کے لئے زبردست مواقع پیش  کرتے ہیں۔  54  ممالک    ،جہاں کی آبادی  تقریباََ   ہندوستان کی  آبادی کے مساوی ہے ، زبردست معدنیاتی وسائل ،تیل کی دولت ، نوجوانو ں کی آبادی ، گرتی ہوئی غربت کی سطح   اور  بڑھتی  ہوئی کھپت  سے  لبریز  ہے ۔

          اس طرح افریقہ  میں  مارکیٹ کے داخلے ،  مارکیٹ تک مستحکم  رسائی    ،صنعت کاری ،ٹرانسپورٹ  ،ٹیلی مواصلات ،سیاحت ، مالی خدمات ، ریئل اسٹیٹ  اور تعمیر اتی شعبے میں  سرمایہ کاری  کے لئے نئے کاروباری ماڈلس  کی زبردست کی مانگ ہے۔

          کامرس کی وزارت  کی پہل میں  دونوں  خطوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزیدبڑھانے کےلئے ایک کثیر رخی حکمت عملی کی ضرورت پر زوردیا گیا ہے۔کامرس کی وزارت  یہ بات تسلیم کرتی ہے کہ ایک موثر  برآمداتی حکمت عملی تشکیل دینے کے لئے  یہ لازمی ہے کہ دونوں  خطوں  کے لئے  باہمی  فائدے کے واسطے افریقہ میں  ہندوستانی کاروباری برادری کو شریک کیا جائے ۔کیونکہ  اسی  نژاد کے لوگوں کے درمیان تجارتی تعلقات   ،تجارتی ساجھیداروں کے مابین زیادہ اعتماد پید ا کرتے ہیں۔

          افریقہ میں ہندوستانی برادری سیاست ، کاروباری اورتعلیم جیسے تمام شعبوں میں  ایک کلیدی رول ادا کررہی ہے۔تازہ ترین  دستیاب ہونے والے تخمینوں کے مطابق افریقی ملکوں  میں    غیر مقیم ہندوستانیو ں کی موجودہ  تعداد 2.8  ملین(20 لاکھ 80 ہزار )  ہے ۔ ان میں سے 2.5  ملین   پی آئی اوز ہیں اورباقی 220967  این آر آئیز  ہیں ۔ کل   اوورسیز ہندوستانیوں  کی تعداد  30.83   ملین  ہے ،جن میں سے  17.83  ملین پی آئی اوز ہیں اور 13  ملین  این آر آئیز ہیں۔افریقہ میں  غیر مقیم ہندوستانی    ، ہندوستان کے کل  غیر مقیم  لوگوں  کا 9.11 فیصد حصہ ہیں۔

          افریقہ میں ہندوستان کی غیر شمار شدہ  تعداد   کافی زیادہ ہے  جس نے  افریقی خطے کے سیاسی  ،معاشی اور سماجی تانے بانے کے ساتھ  مضبوط رشتے قائم کئے ہیں۔  ہندوستان افریقہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری   کوفروغ دینے کے لئے  ایک  حکمت عملی تشکیل دینے کی غرض سے افریقہ میں   غیر مقیم ہندوستانیوں  کو   اس بات  کو یقینی بنانا ہے کہ  حکمت عملی ایک موثر ہتھیار ہے۔ ہندوستانی کاروباری برادری سے بھی تجاویزمانگی گئی ہیں۔

          ان گیارہ ملکوں میں  ہندوستانی کاروباری  برادری کی طرف سے جو اہم مسائل  اجاگر کئے گئے وہ حسب ذیل ہیں :

  • لائن آف کریڈٹ سسٹم  کو بہتر بنانا اور ایک سستی اور مقابلہ جاتی فنڈنگ کے لئے سہولت قائم کرنا ۔
  • افریقہ میں ہندوستانی بینکوں اور مالی اداروںکا قیام ۔
  • دونوں  خطوں کےدرمیان تجارت کے فروغ  کے لئے خریداروں کی قرض سہولت بڑھانا ۔
  • دونوں طرف سے  ویزہ  پالیسیوں میں نرمی کرنا اور ان کا جائزہ لینا۔
  • ہندوستان اورافریقی ملکوں کے درمیان براہ راست پروازوںکی ضرورت ۔
  • خطے میں  ڈالر کی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے روپے میں تجارت کرنے کے امکان  کا پتہ لگانا ۔
  • باہمی تجارت میں اضافے کے لئے  میچ  میکنگ  سہولت کے لئے دونوں خطوں  میں  خریدار سپلائرس کے مشترکہ  ڈاٹا بیس  کی تشکیل ۔
  • تجارتی  تنازعہ کے تصفیہ  کے لئے ایک مضبوط  طریق  کار کافروغ  ۔
  • افریقہ میں  مخصوص  تجارتی نمائشوں  کا اہتمام ۔
  •  افریقہ میں  ایف آئی سی سی آئی یا سی آئی آئی کے کنٹری چیپٹرس  کا قیام ۔
  • مقامی  کاروباریوں  کے ساتھ جن پہچان بڑھانے کے لئے پالیسی سازوں،چیمبرس آف کامرس اور سرمایہ کاروں  کے  وقتاََفوقتاََدورےاور فیصلوں  کے لئے سرمایہ کاری نظام ۔

کامرس  کے محکمے نے  ہندوستانی کاروباری  برادری کی تجاویز کا خیر مقدم کیا ہے اور انہیں یقین دلایا ہے کہ ان کی تجاویز سےموجودہ فریقوںاور محکموں کو باخبر کیاجائے گا تاکہ تجارت کے فروغ  کے لئے ہندوستان- افریقہ حکمت عملی میں  ان تجاویز کو شامل کیا جاسکے ۔

     مذاکرے کےدوران کامرس  کے محکمے  کے علاوہ  وزارت خارجہ کے سینئیر افسران  بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More