9.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

افغانستان میں لالندر ’’شہتوت‘‘باندھ کی تعمیر کے مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کی تقریب

Urdu News

نئی دہلی: افغانستان میں لالندر (شہتوت) باندھ کی تعمیر کے مفاہمت نامے پر دستحظ کئے جانے کی تقریب 9 فروری 2021 کو وی ٹی سی پر منعقد ہوئی۔مفاہمت نامے پر وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر اور افغانستان کے وزیر خارجہ حنیف آتمار نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور افغانستان کےصدر ہز ایکسیلنسی ڈاکٹر محمد اشرف غنی کی موجودگی میں دستخط کئے۔

یہ پروجیکٹ بھارت اور افغانستان کے درمیان نئی ترقیاتی شراکت داری کا ایک حصہ ہے۔ لالندر (شہتوت) باندھ کابل شہر کی پینے کے صاف پانی کی ضرورت کو پورا کرے گا، آس پاس کے علاقوں کی آبپاشی کے لیے پانی فراہم کرے گا، موجودہ سینچائی اور پانی کی نکاسی کے نیٹ ورک کو بہتر بنائے گا، علاقےمیں سیلاب سے تحفظ اور بندوبست کی کوششوں کو تقویت دے گا اور علاقے کو بجلی بھی دستیاب کرائے گا۔

بھارت اور افغانستان پرینڈ شپ ڈیم(سلمی ڈیم) کے بعد جس کا افتتاح وزیر اعظم اور صدر نے جون 2016 میں کیا تھا۔ یہ دوسرا بڑا باندھ ہے جو بھارت، افغانستان میں تعمیر کر رہا ہے۔ لالندر باندھ کی تعمیر کے مفاہمت نامے پر دستخط کیا جانا، افغانستان کی سماجی ، اقتصادی ترقی اور دونوں ملکوں کے درمیان دیرپا شراکت داری کے تئیں بھارت کی مضبوط اور طویل مدتی عہد بندی کی عکاسی کرتا ہے۔ افغانستان کے ساتھ ہمارے ترقیاتی تعاون کے ایک حصے کے طور پر بھارت نے 400 سے زیادہ پروجیکٹوں کو مکمل کیا ہے جو افغانستان کے سبھی 34 صوبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے اپنے اظہارِ خیال میں بھارت اور افغانستان کے درمیان تہذیبی رشتوں کو اجاگر کیا اور ایک پُرامن، متحد، مضبوط، خوشحال اور شمولیت والے افغانستان کے لیے بھارت کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More