نئی دہلی، اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے جس کی صدارت وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کی، انفرااسٹرکچر فنڈ (اے ایم آئی ایف) کے لئے دو ہزار کروڑ روپے مخصوص کئے جانے کی منظوری دی ہے۔ یہ فنڈ گرامین زرعی منڈیوں اور باضابطہ تھوک منڈیوں کی ترقی اور ان کا زرعی مارکیٹنگ بنیادی ڈھانچہ بڑھانے کےلئے قائم کیا جائے گا۔
اے ایم آئی ایف ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومت کو سبسڈی والے قرضے فراہم کرے گا۔ 585 زرعی مصنوعات کی مارکیٹ کمیٹیوں (اے پی ایم سیز) اور دس ہزار گرامین زرعی منڈیوں (جی آر اے ایم ایس) میں مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کی ان کی تجاویز پر یہ قرضہ دیا جائے گا۔ ریاستیں جدید مربوط مارکیٹ انفرااسٹرکچر پروجیکٹوں کے لئے بھی اے ایم آئی ایف سے رجوع کرسکتی ہیں۔ ان گرامین زرعی منڈیوں میں جسمانی اور بنیادی ڈھانچے کو ایم جی نریگا اور دیگر سرکاری اسکیموں کے ذریعہ مستحکم کیا جائے گا۔
اے آئی ایم ایف اسکیم کی منظوری کے بعد انٹریسٹ کی سبسڈی ڈی اے سی اینڈ ایف ڈبلیو کے ذریعہ نبارڈ کو فراہم کی جائے گی۔ 19-2018 اور 20-2019 یہاں تک کہ 25-2024 تک سالانہ بجٹ کی رقموں سے مطابقت رکھتے ہوئے یہ انٹریسٹ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ ریاستوں کی طرف سے مانگ اور تجاویز کی وصولیابی کو دیکھتے ہوئے اس اسکیم پر عمل کیا جائے گا۔