15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اقتصادی امور کے محکمے کے سکریٹری جناب ایس سی گرگ نے اے ڈی بی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی؛ اے ڈی بی کی حکمت عملی 2030 کا خیر مقدم کیا

Urdu News

نئیدہلی؛ اقتصادی امور کا محکمہ (ڈی ای اے) کے سکریٹری جناب ایس سی گرگ نے کل منیلا میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے 51 ویں سالانہ اجلاس کے مکمل سیشن میں ہندوستان کی جانب سے حصہ لیا اور اے ڈی بی کی حکمت عملی 2030 کا خیرمقدم کیا۔ جناب گرگ ایشیائی ترقیاتی بینک کی 51 ویں سالانہ اجلاس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ سبھی گورنروں نے اپنی تجاویز پیش کیں۔

جناب گرگ نے اپنی تجاویز میں تکنیکی ترقی کے ممکنہ اثرات کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت پر زور دیا جو اس وقت مصنوعی انٹیلی جنس، روبوٹکس وغیرہ کی وجہ سے واقع ہو رہے ہیں جس سے کہ اے ڈی بی رکن ممالک  ان تکنیکی ترقی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکمت عملی میں مغربی ایشیا اور جنوبی  ایشیا پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے کیونکہ مشرقی ایشیا پہلے ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ جناب گرگ نے اس پربھی زور دیا کہ اے ڈی بی کے نجی شعبہ کے آپریشنوں کو بڑھایا جانا چاہیے اور حصہ داری پر توجہ دی جانی چاہیے، جیساکہ حکمت عملی میں بیان کیا گیا ہے۔

جناب گرگ نے گورنروں کے بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں بھی حصہ لیا جس کے بعد بزنس سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ بزنس سیشن کے دوران جناب گرگ نے غریبی کے خاتمے، معیاری روزگار اور سماجی شعبوں کے لیے بڑھے ہوئے حمایت کے لیے اے ڈی بی کی تعریف کی اور ڈھانچہ جاتی شعبے کی ترقی کے تئیں اپنے عہد کو دہرایا۔

اے ڈی بی کی جامع ترقی کو حمایت دینے کے عہد کا خیرمقدم کرتے ہوئے جناب گرگ نے رکن  ممالک کی مخصوص ضرورتوں اور ترجیحات کو پورا کرنے کے لیے اختراع پسند مالیاتی  ذرائع کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔

ہندوستانی وفود نے بین الاقوامی تعاون کے لیے جاپان کے بینک کے ساتھ بھی دو طرفہ مذاکرات  کی اور مختلف قسم کے دو طرفہ معاملات پر تبادلۂ خیال کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More