9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اقتصادی ترقی نے ہندوستان کو بین الاقوامی سطح پر ایک روشن ستارہ بنادیا ہے: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان کی توانائی اور اقتصادی ترقی نے اس کو بین الاقوامی سطح پر ایک روشن ستارہ اور دنیا میں سب سے تیز ترقی کرنے والی بڑی معیشت بنادیا ہے جس کی رواں شرح ترقی 8.2 فیصد ہے۔ وہ گذشتہ روز ہرارے زمبابوے میں، زمبابوے میں ہندوستان کے سفیر جناب ایم مساکوئی کے ذریعے منعقدہ ہندوستانی برادری کے استقبالیے سے خطاب کر رہے تھے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ زمبابوے میں ہندوستانی برادری بہت کم تعداد میں سہی لیکن اس ملک کی ترقی میں  مختلف شعبوں میں اور خصوصی طور پر صنعت کاروں کے طور پر اہم تعاون کر رہی ہے۔ یہاں رہنے والے ہندوستانی  دونوں ممالک کے درمیان ایک زندہ پل کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔

نائب صدر نے کہا کہ  ہندوستانی چوں کہ سخت محنت کرتے ہیں، امن پسند ہوتے ہیں اور دیگر برادری کے ساتھ گھل مل جانے کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیں اس لیے وہ اس ملک میں ترقی کر رہے ہیں اور انھوں نے اپنے لیے اور ہندوستان کے لیے لوگوں میں احترام کو بڑھایا ہے۔

زمبابوے کے ساتھ ہندوستان کے گرم جوشی بھرے اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان دونوں ممالک  کو ایک مالامال ثقافت ورثے میں ملی ہے جس نے گذشتہ برسوں میں شہرت حاصل کی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے زمبابوے میں مقیم ہندوستانی برادری سے کہا کہ وہ اس بات کو دیکھیں کہ ہندوستان ایک تبدیلی کے دور سے گذر رہا ہے۔ ہندوستان بہت تیزی سے بدل رہا ہے اور یہاں کے کاروباری ماحول  میں بہتری آرہی ہے۔ پرانے  قاعدوں کو ختم کیا جارہا ہے اور بلا روک ٹوک والےعمل شروع کئے جارہے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ 21ویں صدی کو ایشیا اور افریقہ کی صدی کہا جاتا ہے اور ہندوستان کا اس میں ایک اہم رول ہوگا۔ آپ کہیں بھی رہتے ہوں، آپ اس رول کے اثر کو محسوس کریں گے۔ آپ بڑھتے ہوئے ہندوستان کے اثر کو محسوس کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ ترقی اور خوشحالی کے اس سفر میں ہمارے ساتھ شریک ہوں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More