18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اقتصادی مشاورتی کونسل کی پہلی میٹنگ وزیر اعظم نے اقتصادی شرح ترقی کی تیزی کے لئے خاکہ پیش کیا

First Meeting of EAC-PM spells out the road map for acceleration of economic growth
Urdu News

 نئی دہلی؍ ،نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر ببیک ڈبروئے کی صدارت میں آج اقتصادی مشاورتی کونسل کی پہلی میٹنگ ہوئی، جس میں  اگلے چھ ماہ کے دوران اقتصادی شرح ترقی اور روزگار بڑھانے کے لئے اہم ترجیحات کی نشاندہی کی گئی، تاکہ اس کا فائدہ عام آدمی تک پہنچایا جاسکے۔ جن ممبروں نے اس میٹنگ میں شرکت کی ان میں سرکردہ ماہر اقتصادیات ڈاکٹر سرجیت بھلا، ڈاکٹر رتھن رائے، ڈاکٹر اسیما گوئل اور ممبر سیکریٹری رتن پی واتل شامل تھے۔میٹنگ میں نیتی آیوگ کے مالیاتی سیکریٹری اور پرنسپل مشیر بھی شامل تھے۔ کونسل کی میٹنگ میں موجودہ اقتصادی ، مالی اور مانیٹری پالیسی ماحول کا جائزہ لیا گیا اور اہم معاملات کی نشاندہی کی گئی، جن پر وہ توجہ مرکوز کرے گا۔

اس موقع پر اعلیٰ اقتصادی مشیر ڈاکٹر اروند سبرامنین نے اقتصادی شرح ترقی کو تیز کرنے ، سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے پر توجہ دی۔

وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل نے آج دس موضوعات کی نشاندہی کی ہے، جس پر کونسل کی رپورٹ اگلے چھ مہینوں کے دوران تشکیل دی جائے گی اور یہ رپورٹ سیکٹورل وزارتوں، ریاستوں ، ماہرین، اداروں، پرائیویٹ سیکٹر اور دیگر اہم شراکت داروں کو شامل کرکے مشاورتی عمل کے ذریعے اس کے ممبروں کی قیادت والے تھیم گروپس کے ذریعے تیار کی جائے گی۔جن دس موضوعات کی نشاندہی کی گئی ان میں اقتصادی شرح ترقی، روزگار  اور روزگار پیدا کرنا ، غیر رسمی سیکٹر اور یکجہتی ، مالی، فریم ورک، مانیٹری پالیسی، اقتصادی حکمرانی کے ادارے، سرکاری اخراجات ، زراعت اور مویشی پروری ، کھپت اور پیداوار کے طور طریقے اور سماجی سیکٹر شامل ہیں۔

ایک اور اہم معاملہ، جس کی نشاندہی کی گئی ہے، وہ  اہم اقتصادی پیرامیٹرز کا موثر طور سے پتہ لگانے کی ضرورت  سے متعلق ہے اور یہ کام ایک اقتصادی ٹریک مانیٹر قائم کرکے کیا جاسکتا ہے۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ممبروں کی جانب سے مخصوص معاملے سے متعلق مقالے بھی پیش کئے جائیں گے، تاکہ اہم تشویش کے معاملات حل کئے جاسکیں اور اہم قومی ادارو ں کے ساتھ رشتے قائم کئے جائیں گے۔

وزیر اعظم کی نئی اقتصادی مشاورتی کونسل کی میٹنگ میں دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔کونسل نے مذاکرات میں ایک آزاد ادارہ جاتی میکنزم کے طورپر اپنے قیمتی تاثر کا بھی اظہار کیا تاکہ میکرو ایکنامک کی اہمیت اور اس سے متعلقہ پہلوؤں کے معاملے کو حل کرنے میں وزیر اعظم کو مشورہ فراہم کیا جاسکے۔کونسل نے زیادہ اقتصادی تجزیوں کی بنیاد پر زیادہ سماجی اور مالی شمولیت کے ساتھ آئندہ چند مہینوں میں معاشی ترقی کو تیز کرنے اور روزگار بڑھانے سے متعلق اہم معاملات پر توجہ دی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More