نئی دہلی، اقلیتی امور کی وزارت کے ایک شاندار پلیٹ فارم ’’ہنر ہاٹ‘‘ کا آج پرگتی میدان میں انڈیاانٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں افتتاح کیا گیا۔ ہنر ہاٹ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے تحت تہاڑ جیل کے قیدیوں اور ملک بھر کے ماہر فنکاروں کی تیار کردہ دستکاری اور ہینڈلوم کی مختلف اقسام کی نمائش کی جاتی ہے۔
14 سے 27 نومبر 2017 تک منعقد ہونے والے ہنر ہاٹ کا افتتاح کرتے ہوئے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے کہا کہ پرگتی میدان میں ہنر ہاٹ تہاڑ سے تریپورہ تک، کشمیر سے کنیا کماری تک اور کرناٹک سے کولکاتا تک کے ماہر فنکاروں دستکاروں کا ایک زبردست اجتماع ہے۔