26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے مدرسے کے ٹیچروں کو قومی دھارے کے تعلمی نظام سے جوڑنے کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج مدرسے کے ٹیچروں کو قومی دھارے کے تعلیمی نظام سے جوڑنے کیلئے ایک تربیتی پروگرام کا آغازکیا۔ اس موقع پر جناب نقوی نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اس طرح کے تربیتی پروگرام وزیراعظم نریندر مودی کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں کمپیوٹرکے  پیغام  کو مستحکم کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے اشتراک سے اقلیتی امور کی وزارت نے 40مدرسہ  اساتذہ کیلئے رہائشی تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا ہے اور تربیت مکمل کرنےکے بعد سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ہیں۔ یہ اساتذہ سائنس، ریاضی، کمپیوٹر، ہندی اور انگلش وغیرہ جیسے قومی دھارے کی تعلیم فراہم کریں گے۔

جناب نقوی نے کہاکہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ  ان اساتذہ میں 50فیصد سے زیادہ خواتین اساتذہ شامل ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد شرکاء میں پڑھانے اور مواصلاتی ہنرمندی پیداکرنا ہے۔ دیگر لیکچرس میں  نئی ٹیچنگ اور جائزے کی تکنیک کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ حکومت نے مدرسوں کو قومی دھارے کے تعلیمی نظام سے جوڑنے سمیت اقلیتی طبقوں کے تعلیمی اداروں کو جوڑنے کیلئے جنگی پیمانے پر ایک مہم شروع کی ہے۔

اقلیتی امور کی وزار ت ‘‘3ای-ایجوکیشن (تعلیم)، روزگار اور تفویض اختیارات کے تئیں عہد بند کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ گزشتہ تقریباً 6 ماہ میں مدرسوں سمیت تما م اقلیتی طبقوں کے تعلیمی اداروں کو ‘‘3ٹی-ٹیچر، ٹیفن، ٹوائلٹ’’ سے جوڑ کر قومی دھارے کے تعلیمی نظام میں شامل کیا گیا ہے۔

شمالی خطے کے مدرسہ ٹیچروں کے رہائشی تربیتی پروگرام کا اہتمام 22سے 27 مارچ 2018 کو نئی دلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اشتراک سے مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔ تربیتی پروگرام میں اترپردیش، راجستھان اور ہریانہ جیسی شمالی ریاستوں کے تقریباً 40 شرکاء نے شرکت کی تھی۔

وزیر موصوف نے مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی 27ویں جنرل باڈی اور 100ویں گورننگ باڈی کی میٹنگ کی  بھی صدارت کی تھی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More