9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اقلیتی امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی نے اجمیر شریف درگاہ پر وزیر اعظم کی جانب سے چادر چڑھائی

Urdu News

نئی دلّی ، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے اجمیر میںآج صوفی سنت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر وزیر اعظم کی جانب سے چادر چڑھائی ۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے پیغام میں ہندوستان اور غیر ممالک میں مقیم خواجہ معین الدین چشتی کے متعقدین کو ان کے 806 ویں سالانہ عرس کے موقع پر مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کے بارے میں جو کچھ کہا جاتا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا بلکہ اسے محسوس کیا جاناچاہئیے ۔ امن ، اتحاد اور ہم آہنگی ملک کے متعدد فلسفوں کی بنیاد میں شامل ہے جس میں سے ایک صوفی ازم بھی ہے ۔ جب ہم ہندوستان میں صوفی سنتوں کی بات کرتے ہیں تو ہمارے سامنے خواجہ معین الدین چشتی ایک عظیم روحانی علامت کے طور پر ابھر کر سامنے آتے ہیں ۔ غریب نواز کے ذریعہ بنی نوع انسانی کے لئے کی گئی خدمات آنے والی نسلوں کے لئے باعث تحریک بنی رہیں گی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ عظیم صوفی کے سالانہ عرس کے موقع پر میں اجمیر شریف کی درگاہ پر چادر اور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور اپنی ثقافت کی پُر امن بقائے باہمی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔ عرس کے موقع پر دنیا بھر میں خواجہ معین الدین چشتی کے معتقدین کو مبارک باد اور نیک خواہشات ۔
عوام کے ہر طبقے نے صمیم قلب کے ساتھ وزیر اعظم کی جانب سے پیش کردہ چادر کا خیر مقدم کیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب نقوی نے کہا کہ دہشت گردی اسلام اور تمام انسانیت کے لئے سب سے بڑا دشمن ہے ۔ یہ پیغام عظیم صوفی سنت خواجہ معین الدین چشتی کے اصولوں اور تعلیمات کی بنیاد ہے ۔ خواجہ غریب نواز کی اصول اور عہد ان بدی کی طاقتوں سے نمٹنے کے لئے ایک مضبوط اور زبردست ہتھیار ہیں جو کہ انسانی اقدار کو کمزور کرنے اور دنیا کے امن اور خوش حالی کو تباہ کرنے کے درپے ہیں ۔
جناب نقوی نے کہا کہ ہندوستان سماجی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ضمن میں دنیا بھر کے لئے ایک مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سماجی ہم آہنگی اور ااتحاد کو مزید مستحکم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ غریب نواز کی زندگی ہمیں فرقہ وارانہ اور سماجی ہم آہنگی کو مستحکم کرنے کے لئے ترغیب دیتی ہے ۔ یہ اتحاد ان طاقتوں کو شکست دے سکتا ہے جو کہ تنازعات اورسماج کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں ۔ جناب نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی مضبوط قیادت میں ملک کی ترقی اور اعتماد کا ماحول ہی حکومت کا واحد ایجنڈہ ہے ۔ ہمارا منتر ہے ’’ سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ امن عالم کے لئے موثر عہد بستگی ‘‘ ہی خواجہ معین الدین چشتی کا پیغام ہے ۔
جناب نقوی نے بڑی تعداد میں درگاہ آنے والے زائرین کی سہولت کے لئے درگاہ کے نزدیک وشرام استھلی کے پر وزارت اقلیتی امور کے ذریعہ تعمیر کردہ 100 بیت الخلاء کے کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا، جس سے بڑی تعداد میں آنے والے زائرین اس سہولت سے مستفید ہوں گے ۔ جناب نقوی نے افسران سے اجمیر درگاہ سے متعلق جاری متعدد ترقیاتی کاموں کی واقفیت بھی حاصل کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More