18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے ممبئی میں ‘‘ نیا ہندستان -ہم کرکے رہیں گے’’ نمائش /ثقافتی پروگرام کا افتتاح کیا

Urdu News

 نئی دہلی، اقلیتی امور  کےمرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ رواداری ہندستان کی ثقافت  اور عزم  رہی ہے اور یہ ہماری آئینی  ذمہ داری ہے کہ ہم اس ثقافت کا تحفظ کریں اور اسے مستحکم بنائیں۔

ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن کے پاس ‘‘نئے ہندستان- ہم کرکے رہیں گے’’   نمائش  / ثقافتی پروگرام کا افتتااح کرتے ہوئے جناب نقوی نے کہا کہ کسی بھی طرح کا تشدد اور انارکی ہندستان کے سماجی ہم آہنگی کےمضبوط تانے بانے اور کثرت میں وحدت کی طاقت کو کمزور کرنے کی ایک ساز ش ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ ہماری آئینی  ذمہ داری ہے کہ ہم اس اتحاد کو بچائیں اور اس طرح کی برائی کی طاقتوں کو شکست دیں جو ہماری  سماجی ہم آہنگی  کو نقصان  پہنچانا چاہتے ہیں۔

نیو انڈیا  ویژن کے تحت وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت سماج کے اس غریب  طبقے کی فلاح و بہبود  اور انہیں  بااختیار بنانے کےلئے پورے عزم کے ساتھ کام کررہی ہے جو آزادی کے بعد  بھی غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں۔ جناب نقوی نے کہا کہ ہماری  حکومت نے سماج  کے اس طبقے کو دھیان میں رکھتے ہوئے تمام فلاحی اسکیموں پرکام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جس نئے ہندستان کی تعمیر کا عزم کیا ہے اسے پورا کرنے کے لئے ہر طبقے کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا  ہوگا۔

 جناب نقوی  نے یاد دلایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے نئے ہندستان کی اپیل کی ہے اور اس عہد کو پورا کرنے کےلئے سماج کے ہر طبقے کو مل کر کام کرنا ہے۔  جناب نقوی نے کہا کہ مرکزی سرکار سنکلپ    سے سدھی کی مہم میں ہر ایک کو لے جانے کی بھر پور کوشش کررہی ہے تاکہ ہندستان میں بدعنوانی ، غربت ، گندگی اور فرقہ پرستی  ، دہشت گردی اور ذات پات   کی لعنت سے آزاد  کرایا جاسکے۔  ہم نے  2022 تک ایک نیا ہندستان بنانے کا عزم کیا ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ   اس مقصد کے ساتھ پارلیمانی امور کی وزارت ملک بھر کے 39 مقامات پر ایک فوٹو نمائش نیا ہندستان ۔ ہم کرکے  رہیں گے’’  کا اہتمام   کررہی ہے۔ اس نمائش  کا مقصد اس مہم کوفروغ دینا ہے جو نئے ہندستان کےلئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے شروع کی ہے۔    ان نمائشوں کا فوکس 1857  سے 1947  تک کی ہندستان کی آزادی کی تحریک پر مرکوز رہےگا جن میں برطانوی  راج سے آزادی حاصل کرنے کے لئے شروع  کی  گئیں مختلف  سرگرمیوں کو اجاگر کیا جائے گا ۔ ان سرگرمیوں اور تحریکوں میں 1857  کی پہلی آزادی کی جنگ ، چمبارن ستیہ گرہ ، عدم تعاون کی تحریک   ڈانڈی  یاترا  ہندستان چھوڑو تحریک شامل ہیں۔

  اس کے علاوہ نمائش میں 1942 سے 1947  تک ہوئے پانچ سال کی مدت کے بارے میں بتایا جائے گا کہ کس طرح انگریزی  حکومت  سے آزادی حاصل کرنے کی لڑائی میں پورے ملک  میں تبدیلی آئی تھی۔ پروگرام  تصویر کے ذریعہ سے آزادی سے پہلے کے ہندستان کی جدوجہد اوروزیراعظم جناب نریندر مودی کے ‘‘نئے ہندستان’’ کے عہد  کے سبھی پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس میں مرکزی سرکار کی فلاحی اسکیموں کی بھی جانکاری دی جائے گی۔ آخر میں 2012 سے 2017   تک نئے ہندستان  کے ویژن کو نمایاں کیا جائے گا جب ہم  ہندستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منارہے ہوں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More