17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اقلیتی برادری کے طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے حکومت خواہاں

Urdu News

نئی دلّی: اقلیتی امور کے وزیر نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اقلیتی برادری کے طلبا وطالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے بہت سنجیدہ ہے۔ دہلی یونائیٹیڈ کرسچن سینٹر سکنڈری اسکول کے لئے کمپیوٹر سنٹر وقف کرنے کے بعد جناب مختار عباس نقوی نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران حکومت نے اقلیتی برادری کے طالب علموں کو اسکالرشپ کے لئے دو کروڑ پچاس لاکھ روپے سے زیادہ فراہم کیے ہیں۔

اقلیتی امور کی وزارت کے تحت نیشنل مائنرٹیز ڈیولپمنٹ اینڈ فنانس کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) نے دہلی یونائیٹڈ کرسچن سنٹر سکنڈری اسکول  کے کمپیوٹر سنٹر کی تجدید کاری اور پینے کے صاف پانی کو یقینی بنانے کے لئے آراو سسٹم کے ساتھ پانی کے کولر فراہم کرکے اس کی مدد کی ہے۔ یہ مدد کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت فراہم کی جارہی ہے۔ ایسی دور اندیشی مختار عباس نقوی ، وزیر برائے اقلیتی امور کے متحرک قیادت کے باعث ہی ممکن ہوسکتی ہے۔

طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے جناب نقوی نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت اسکول کو مدد پہنچانے کے لئے ا ین ایم ڈی ایف سی کے اقدامات کی ستائش کی۔ انھوں نے اسکول کے طلبا کو یقین دلایا کہ حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کے تئیں عہد بستہ ہے۔ لہٰذا وزارت اقلیتی امور اور دیگر سرکاری اسکیموں کے تحت فراہم کی جانے والی متعدد تعلیمی مدد سے طالب علموں کو فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More