16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

الاٹمنٹ کے خودکار نظام (اے ایس اے) کے توسط سے جنرل پول کی رہائشی اقامت گاہوں کے الاٹمنٹ کے لئے موبائل ایپ (ایم-آواس) کا آغاز

Urdu News

نئی دہلی، ہاؤسنگ اور شہری امور (آزادانہ چارج) کے وزیر مملکت جناب ہردیپ  پوری نے آج یہاں دہلی میں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹس کے کنٹرول کے تحت جنرل پول کی رہائشی اقامت گاہوں (جی پی آر اے) کے ضمن میں سرکاری اقامت گاہوں کے الاٹمنٹ کے لئے  ایک موبائل ایپ (ایم-آواس) لانچ کیا۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کے سکریٹری جناب درگاشنکر مشرا اور  وزارت کے  دیگر  سینئر افسران بھی  اس موقع پر  موجود تھے۔ یہ  اپلی کیشن این آئی سی  کے ذریعے ڈیولپ کیا گیا۔ آن لائن الاٹمنٹ کے لئے  مخصوص اپلی کیشن یعنی  ای-آواس اس ایپ کو  سپورٹ کرے گا۔ مختلف قسم کی  مجموعی طور پر 61 ہزار 317 رہائشی اقامت گاہیں دہلی میں دستیاب ہیں، جو  اہل  مرکزی حکومت کے ملازمین کو  الاٹمنٹ کے  خود کار نظام (اے ایس اے) کے توسط سے لاگنگ آئی ڈی اور  پاس ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے ، الاٹ کی گئی ہیں۔ یہ ایپ  دہلی میں واقع مرکزی حکومت کی اقامت گاہوں کے لئے درخواست دینے  والوں کو سہولت بیہم پہنچانے کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی بھی  مدد کرے گا جو ویٹنگ لسٹ میں ہیں، کہ وہ الاٹمنٹ کے لئے  درخواست دے سکیں، ویٹنگ لسٹ اور الاٹمنٹ  لسٹ دیکھ سکیں۔ اس ایپ کو  استعمال کرنا آسان ہے اور اسے کسی انڈرائڈ موبائل فون پر آپریٹ کیا جاسکتا ہے۔ اسے جی پی آر اے کی ویب سائٹ یعنی:https://gpra.nic.inسے مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

اس سہولت کا فائدہ اُن 8 دیگر شہروں ، جہاں اے ایس اے کا نفاذ کیا جاچکا ہے کے عرضی گزاروں  کو بھی  پہنچایا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس سہولت کا فائدہ  ڈی ای-II فارم کے لئے  رجسٹریشن کرانے اور  یہ فارم پُر کرنے کے لئے  بھی  اٹھایا جاسکتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More