17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

الجزائر کی آزادی کے دن کے موقع پر صدر جمہوریۂ ہند کا مبارکبادی کا پیغام

राष्‍ट्रपति का अल्‍जीरिया के स्‍वतंत्रता दिवस की पूर्व संध्‍या पर संदेश
Urdu News

نئی دلّی ، صدر جمہوریۂ  ہند جناب پرنب مکھرجی نے  آج  عوامی جمہوریہ ٔ الجزائر کی آزادی کے دن کے موقع پر وہاں کی حکومت اور عوام کو اپنی مبارکباد پیش کی ہے ۔

الجزائر کے صدر عالی جناب   عبد العزیز  بوتے فلیکا کو ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت  ہند   ، ہندوستانی عوام اور  میں اپنی طرف سے آپ کو اور الجزائر کے دوست عوام کو  الجزائر کی یوم آزادی کے موقع پر پر جوش مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مجھے  مبارکباد دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔

 جناب پرنب مکھرجی نے کہا کہ بھارت الجزائر کو افریقہ  اور ترقی پذیر دنیا میں  ایک سرکردہ معیشت  سمجھتا ہے  ۔ دونوں ملکوں کے درمیان  بہت سے شعبوں میں شراکت داری  میں مسلسل اضافہ ہو گا ، جس سے دونوں ملکوں کی عوام کو فائدہ پہنچے گا ۔

  مجھے خوشی ہے کہ ہندوستان کے نائب صدر نے  17 سے 19 اکتوبر ، 2016 ء تک الجزائر کا دورہ کیا تھا ۔ اس دورے سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستانہ رشتوں میں مزید استحکام ہوا ہے۔  مجھے  یہ سن کر بھی خوشی ہوئی ہے کہ  اس دورے کے دوران کھاد کے سیکٹر میں تعاون کے لئے ایک روڈ میپ پر اتفاق ہوا ہے ۔ کھاد کے سیکٹر میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون نے اضافی روز گار پیدا کرنے کے لئے زبردست صلاحیت پیدا کی ہے  اور خوراک کے تحفظ کو فروغ دیا ہے ۔

اسی طرح ہندوستان اور الجزائر کے درمیان خلائی تعاون نے بھی  ایک نئی سمت   اپنائی ہے ۔ مجھے بھروسہ ہے کہ دونوں ممالک آپسی فائدوں اور آئی سی ٹی ، دفاع  اور گیس سیکٹروں میں باہمی تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے خلائی سیکٹر میں باہمی تعاون کو مسلسل بڑھاتے رہیں گے ۔

برائے مہربانی ، آپ کی صحت اور فلاح کے ساتھ ساتھ الجزائر کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لئے میں اپنی طرف سے بہترین خواہشات پیش کرتا ہوں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More