نئی دہلی، سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب کے جے الفونس نے سوئس جوڑے محترمہ میری ڈروز اور جناب کیوئنٹن جیریمی کلارک کو ، جو نئی دلّی کے اپولو اسپتال میں رو بہ صحت ہیں ، آئی ٹی ڈی سی کے ہوٹل اشوک میں میزبانی کی پیشکش کی ہے ۔
سوئٹزر لینڈ کے جوڑے کے نام ایک خط میں وزیر موصوف نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ آپ تیزی سے رو بہ صحت ہو رہے ہیں اور جلد ہی آپ اپنے گھر واپس لوٹیں ۔ ہماری تشویش کی علامت کے طور پر ہم آپ کو اپنے لگژری ہوٹل ، نئی دلّی کے چانکیہ پوری کے اشوک ہوٹل میں آپ کی اپنی پسند سے دو راتیں گزارنے کی پیشکش کرتے ہیں ۔ ہوٹل میں طعام و قیام کے تمام اخراجات ہماری طرف سے برداشت کئے جائیں گے ۔ ‘‘