23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

الیکشن کمیشن آف انڈیا نےقابل رسائی انتخابات پر قومی کانفرنس کا انعقاد کیا

Urdu News

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج قابل رسائی انتخابات 2021ء پر ایک ورچوئل قومی کانفرنس کا انعقاد کیا، جس کا مقصد موجودہ قابل رسائی پالیسیوں کا تجزیہ کرنا  اور معذور رائے دہندگان کے لئے انتخابی عمل میں شراکت داری بڑھانے کےلئے رُکاوٹوں کو دور کرنے کےلئے حکمت عملیوں پر غورو خوض کرنا ہے۔اس ورچوئل کانفرنس میں چیف الیکٹرول آفیسرز ، معذور افراد کے نمائندگی کرنے والی مختلف تنظیموں، وزارتوں و اداروں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔

1.jpg

انتخابات میں زیادہ سے زیادہ شمولیت ، آسان اور الیکشن کو  معذور رائے دہندگان کے  عین  مطابق بنانے کےلئے الیکشن کمیشن کے عہد کی تائید کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جناب سشیل چندرا نے کہا  کہ کمیشن بنیادی اسٹیک ہولڈرز کے فیصلہ لینے کے رول کو اہمیت دیتا ہے۔معذور افراد سمیت رائے دہندگان انتخابی عمل میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں اور انہیں ایسا کرنا بھی چاہئے۔چیف الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ معذور افراد اور ان کی نمائندہ تنظیموں کے ذریعے دیئے گئے تمام مشوروں اورسفارشات کوانتخابی عمل کے ہر مرحلے میں شمولیت اور اُن کی رسائی بڑھانے کے لئے اصول و ضوابط تیار کرتے وقت دھیان میں رکھا جاتا ہے۔ جناب چندرا نے مختلف بین الاقوامی تجاویز اور انتخابی عمل میں معذور افراد کو شامل کرنے پر زور دینے کےلئے الیکشن کمیشن کے عہد کو دہرایا۔اُنہوں نے معذور افراد کےلئے آسان اور باعزت تجربات کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام انتخابی مراکز گراؤنڈ فلور پر ریمپ اور وہیل چیئر سے مزین ہیں۔انتخابی مراکز پر سہولت کے ساتھ اور کسی بھی طرح کی پریشانی سے آزاد ووٹنگ کے لئے مناسب تعداد میں رضاکار رکھے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشنر جناب راجیو کمار نے کہا کہ معذور افراد کے حقوق سے متعلق ایکٹ 2016میں تمام انتخابی مراکز کو معذور اشخاص کےلئے آسانی فراہم کرنے اور انتخابی عمل سے متعلق تمام اشیاء کو آسانی سے سمجھنے لائق اور قابل استعمال بنانے کےلئے عوامی مینڈٹ  حاصل کیاگیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ الیکشن حکام اور سی ایس او اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں نے مختلف آبادی گروپوں کےلئے انتخابی عمل کو آسان ، محفوظ اور باعزت بنانے کے علاوہ ملک بھر میں بڑی تعداد میں معذور رائے دہندگان تک پہنچنے میں اہم تعاون دیا ہے۔

الیکشن کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے نے جدید ڈاٹا پروسیسنگ ، کمیونٹی ریفرل پوائنٹ کی شناخت کرنے اور معذور اشخاص و بزرگ شہریوں جیسے خصوصی شہری گروپوں کے لئے ایک تال میل والے ایکو سسٹم کو بنانے کےلئے کمیونٹی پر مبنی معاون سسٹم کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔جناب پانڈے نے کہا کہ آسان انتخابات ہمیشہ سے کمیشن کے لئے ایک انتہائی اہم پہلو رہا ہے۔ جس کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا خاص طور سے تمام نشان زد گروپوں کو شامل کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تمام انتخابی عمل میں سب لوگوں کی رسائی یکساں طورپر ہو۔

سیکریٹری جنرل ،جناب اُمیش سنہا نے کہا کہ جب کمیشن آنے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری کررہا ہے، الیکشن کمیشن نے اس اجلاس کا انعقاد وقت پر کیا ہے۔متعدد سی ای او، سی ایس او اور ای سی آئی آئیکون سے موصولہ اِن پُٹ کو پی ڈبلیو ڈی اور بزرگ شہریوں کے لئے زیادہ آسان ، شمولیت والا اور رائے دہندہ کے عین مطابق انتخابات کا منصوبہ اور اُس کی تیاری میں ان تمام چیزوں کو شامل کیا جائے گا۔

2.jpg

یہ بتایا گیا کہ اب تک تقریباً 77.4لاکھ افراد رجسٹرڈ ووٹر ہیں۔یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ شمولیت اور شراکت داری کی بنیاد پر ایک مضبوط اور زندہ جمہوریت قائم کی گئی ہے۔ آج کے صلاح و مشورے میں معذور اشخاص کی شناخت ؍میپنگ ، آسان رجسٹریشن، انتخابی مراکز پر سہولیات، آسان انتخابات کے لئے تکنیک کا کامیابی سے استعمال ، آسان رائے دہندہ کو معلومات فراہم کرنا  جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ شراکت داری و تعاون اور میڈیا آؤٹ ریچ  پر بھی قابل ذکر بات چیت ہوئی۔ڈائریکٹر اے اے ڈی آئی، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیشنل ایسو سی ایشن آف  ڈیف، ڈائریکٹر ایس پی اے آر سی-انڈیا، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر این سی پی ای ڈی پی، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بی پی اے، آئی ایس ایل آر ٹی سی اور پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی سمیت الیکشن کمیشن آف انڈیا کے نیشنل آئیکون ڈاکٹر نیرو کمار نے اِس اجلاس سے خطاب کیا اور انتخابات کو آسان اور  شمولیت والا  بنانے کے لئے اہم مشورے بھی پیش کئے۔

مختلف اسٹیک ہولڈرز سے موصولہ مشوروں کی بنیاد پر مستقبل کے انتخابات کےلئے ’قابل رسائی انتخابات‘پر پالیسی پر مبنی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے کی راہ ہموار کرنے کے لئے ایک تجویز منظور کی گئی۔وسیع نگرانی سسٹم اور تمام انتخابی مراکز تک رسائی کا تجزیہ ، معذور افراد کے لئے قومی دھارے کی تمام پالیسیوں اور پروگراموں میں اشتراک ، انتخابی ملازمین کی تربیت اور حساسیت ، معذوری کا پتہ لگانے کی سمجھ میں بہتری لانے کے لئے بیداری بڑھانا،ڈاٹا اکٹھا کرنے کے موجودہ طریقے، معذور افراد کےلئے پوسٹل بیلٹ  سہولت کے بارے میں بیداری  پیدا کرنا ، مضبوط آئی وی آر ایس ہیلپ لائن  اور آن لائن شکایتی سسٹم اور انتخابی عمل کی تمام سطح پر رسائی کو یقینی بنانے کےلئے مشاہدین اور باریکی سے تجزیہ کرنے والے مشاہدین کی تعیناتی ایسے موضوعات تھے، جن پر اس ورچوئل کانفرنس کے دوران وسیع طورپر غورو خوض ہوا۔

کانفرنس کے دوران چیف الیکشن کمشنر جناب سشیل چندرا نے الیکشن کمشنروں، جناب راجیو کمار اور جناب انوپ چندر پانڈے کے ساتھ یہ نکات جاری کی:

  1. رکاوٹوں کو پار کرنا-قابل رسائی پہل 2021۔ ایک کتابچہ معذور ووٹروں کی سہولت اور اُن کو بااختیار بنانے کےلئے تازہ ترین عمل اور قابل رسائی اقدامات کا مجموعہ ہے۔
  2. حال ہی میں شروع کی گئی پہلوں میں بریل زبان ورزن جیسے ووٹر گائیڈ، نئے ووٹروں کو خط اور ووٹروں کی بیداری پر 50 تحریک دینے والے گیتوں پر مبنی ایک گیت کتابچہ۔
  3. ووٹر ہیلپ لائن ایپ اور ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی کے دو بیداری ویڈیو کے اشاراتی زبان کے ورزن۔
  4. کمیشن کے ذریعے عام اسمبلی انتخابات 2018ء اور لوک سبھا انتخابات 2019ء میں معذور افراد کو مہیا کرائی گئی ایس وی ای ای پی سرگرمیوں اور سہولیات کے نتائج کا ایک مطالعاتی تجزیہ بھی کمیشن کے ذریعے جاری کیا گیا۔

حال ہی میں  جن ریاستوں میں انتخابات ہوئے ہیں، اُن سے حاصل ہوئے تجربوں اور معلومات سمیت الیکشن کمیشن کے ذریعے اب تک کی گئی قابل رسائی پہلوں پر ایک پیشکش بھی شرکاء کے ساتھ ساجھا کی گئی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More