15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جناب اشوک لواسا کو وداعی دی

Urdu News

نئی دہلی، الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج رخصت پذیر الیکشن کمشنر جناب اشوک لواسا کو گرم جوش وداعی دی۔ جناب لواسا فلیپین کی راجدھانی منیلا میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے وائس پریسیڈنٹ کے طور پر باوقار ذمے داری سنبھالیں گے۔ جناب اشوک لواسا نے 23 جنوری 2018 کو الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا تھا اور 31 اگست 2020 تک وہ اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔

انھیں وداعی دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑہ نے بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنے اور زیادہ فتوحات حاصل کرنے کے لئے جناب اشوک لواسا کو نیک خواہشات پیش کیں۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کا نقصان ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا فائدہ ہے، جہاں جناب لواسا کی صلاحیت کووڈ کے بعد کے منظرنامے میں معیشتوں کی تشکیل نو کے چیلنج بھرے کام کے لئے کثیر فریقی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگی۔

اس موقع پر اپنی تقریر میں الیکشن کمشنر جناب سشیل چندرا نے اس سے قبل وزارت خزانہ میں جناب اشوک لواسا کے کام کی ستائش کی۔ انھوں نے کووڈ کے دوران ہونے والے انتخابات کے لئے تفصیلی رہنما ہدایات تیار کرنے میں ان کی رہنمائی کے لئے جناب لواسا کی خاص طور پر ستائش کی۔

جناب اشوک لواسا نے کہا کہ وہ ایک یادگار تجربے کے طور پر کمیشن میں ڈھائی برس کی اپنی مدت کار کو یاد کریں گے۔ انھوں نے اعتراف کیا کہ ان کے لئے یہ فیصلہ کرنا کافی مشکل تھا کہ وہ الیکشن کمیشن میں برقرار رہیں یا اے ڈی بی کے عالمی افق کی طرف آگے بڑھیں۔

کمیشن نے، الیکشن کمیشن میں اپنی مدت کار مکمل کرنے کے بعد اپنے کیڈر میں واپس آنے والے انتخابی اخراجات کے ڈائریکٹر جناب وکرم بترا کو بھی وداعی دی۔

سپریم کورٹ اور مختلف ہائی کورٹس کے ذریعے جنوری 2017 سے مئی 2019 تک دیئے گئے فیصلوں یعنی 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے اختتام تک سپریم کورٹ کے انتہائی فیصلوں کے خلاصے پر مشتمل مجموعے کی چھٹی جلد کا بھی آج اجرا کیا گیا۔  کمیشن نے بڑے پیمانے پر رسائی کے لئے اس کا  ای-ورژن بھی https://eci.gov.in/ebooks/landmark-judgment/index.html پر جاری کیا۔ اس میں انتخابی عمل کے مختلف پہلوؤں جیسے نامزدگی، حلف نامہ، ای وی ایم، وی وی پیٹ، مثالی ضابطہ اخلاق، غلط برتاؤ اور دیگر متعلقہ امور کے ساتھ 29 اہم فیصلوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس جلد میں لینڈ مارک ججمنٹ یعنی انتہائی اہم فیصلوں پر مشتمل گزشتہ پانچ جلدوں میں الیکشن کمیشن کے ذریعے پہلے شائع کئے گئے فیصلوں کو بھی فہرست بند کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس جلد میں عام انتخابات 2019 کے دوران سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں دائر 632 معاملات کو بھی فہرست بند کیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ اشاعت ہمیں انتخابی قانون کے شعبے کے بارے میں بتائے گا اور اس یقین دہانی کے ساتھ اس بڑے کام کو کرنے کے لئے متعلقہ افسروں کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ درحقیقت ان کے کاموں نے مسلسل عدلیہ کی تائید حاصل کی ہے۔

الیکشن کمشنر جناب اشوک لواسا نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ جلد ہمارے ملک کے انتخابات کے متعلق عظیم تجربات کو کنٹرول کرنے والے قوانین کی سمجھ کو وسیع بنائے گی۔

الیکشن کمشنر جناب سشیل چندرا نے اپنے تاثرات میں اس امید کا اظہار کیا کہ اس جلد سے ملک کے سبھی شہریوں کو انتخابی عمل کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More