16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

الیکٹرانک فارم(شکل) میں نقل وحمل سے متعلق معلومات کی قبولیت کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار

Urdu News

نئی دہلی، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے، ڈرائیونگ لائسنس، رجسٹریشن، سرٹیفکیٹ اور نقل وحمل سے متعلق دیگر معلومات کو الیکٹرانک شکل میں پیش کرنے کے لئے تفصیلی ایس او پی( اسٹینڈرڈ آپریٹنگ طریقہ کار) جاری کیا ہے۔ وزارت نے نومبر 2018 میں سینٹرل موٹر وہیکلز رولز( ضوابط) میں ترمیم کی تھی، جس کے تحت رجسٹریشن ، بیمہ، فٹنس، اور پرمٹ ، ڈرائیونگ لائسنس، آلودگی کے لئے سرٹیفکیٹ  جسے دستاویزات اور دیگر متعلقہ دستاویزات کو الیکٹرانک شکل میں تبدیل کرنے کے اہل بنایا گیا ہے۔

قواعد میں اس ترمیم کے ساتھ، یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ ان متعلقہ کاغذات کو اپنے ساتھ لے کرچلیں۔ تاہم انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ۔2000 کی دفعات کے مطابق، الیکٹرانک دستاویزات کو قانونی طور پر تسلیم شدہ دستاویزات سمجھا جائے گا۔ اس کے لئے یہ ضروری ہوگا کہ ڈیجی لا کر یا ایم پریواہن ایپ پر دستیاب ہوں جو صارف کے پاس موجود ہوں۔ اگر یہ یہ ایم پریواہن یا ڈیجی لا کر پر ای۔ دستاویزات دستیاب نہیں ہیں تو پھر انہیں اصل دستاویز نہیں سمجھاجائے گا۔

ایم پریواہن موبائل ایپ، سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت، این آئی سی کے ذریعہ فراہم کررہی ہے۔گاڑیوں سے متعلق ڈی ایل نمبر /رجسٹریشن نمبر درج کرکے اس موبائل ایپ پر اصل وقت کی بنیاد پر آر سی، ڈی ایل، فٹینس ویلڈیٹی، انشورنس، پرمٹ ویلیڈیٹی کی تفیصلات دستیاب ہیں۔

وزارت الیکٹرانکس اور اطلاعات و نشریات کی وزارت، حکومت ہند کا ڈیجی لاکر پلیٹ فارم میں شہری کے لائسنس یا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی تفصیلات کو ‘واہن’ سے  حاصل کرنے اور اسے الیکٹرانک شکل میں ڈیجی لا کر پر دستیاب کرانے کی سہولت ہے۔

نئی گاڑیوں کے انشورنس اور گاڑیوں کے انشورنس کی تجدید سے متعلق اعداد وشمار  کی اشاعت ای ۔ چالان ایپ پر ہوتی ہے جو صرف انفورسمنٹ افسران کے لئے دستیاب ہیں۔

وزارت کے جاری کردہ ایس او پی کے مطابق یوگ ڈیجی لا کر ایپ یا اہم پریواہن ایپ کے ذریعہ دستاویزات یا دیگر معلومات تیار کرسکتے ہیں۔ وہ ان ایپس کے ذریعہ ڈرائیونگ لائسنس یا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ وہ انٹر نیٹ رابطے کے ذریعہ موبائل پر  ایم پریواہن ایپ کے ذریعہ ڈرائیونگ لائسنس یا گاڑی(وہیکل) سے متعلق تفصیلات بھی دکھا سکتے ہیں۔ انفورسمنٹ ادارے بیک وقت یہ تفصیلات ای چالان ایپ پر دیکھ اور حاصل کرسکتے ہیں، جس میں گاڑی کی آن لائن تصدیق اور اس کے لائسنس کاڈیٹا موجود ہے۔ اس پلیٹ فارم پر ایم پرایوہن کیو آر کوڈ کی آف لائن تصدیق بھی دستیاب ہے۔ عام اینڈ موبائل ایپ کو اس مقصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس سے انفورسمنٹ ایجنسیوں کو فائدہ حاصل ہوگا کیونکہ انہیں فزیکلی کسی بھی دستاویز کو سنبھالنے ضرورت نہیں ہوگی۔ ان کے دفتر کو کوئی انوینٹری یا ریکارڈ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ شہریوں کو کیونکہ انہیں دستاویزات لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس یہ تیز، جوابدہ اور شفاف نظام کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

براہ کرم ایس او پی دستاویز کے لئے یہاں کلک کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More