17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

الیکٹرواسٹیٹک چھوت سے مبرا بنانے والی ٹیکنالوجی کاروباری استعمال کے لئے منتقل کی گئی

Urdu News

نئی دہلی: سی ایس آئی آر –سینٹرل سائنٹفک انسٹرومنٹس آرگینائزیشن (سی ایس آئی آر-سی ایس آئی او)، چنڈی گڑھ نے کورونا کے وبائی مرض سے نمٹنے اور سینیٹائزیشن کے عمل کو انجام دینے کے لئے ایک جدید ترین ٹیکنالوجی ڈیزائن اور ڈیولپ کی ہے۔ سی ایس آئی آر –سی ایس آئی او نے اس ٹیکنالوجی کو ناگپور میں واقع ایک کمپنی ، یعنی رائٹ واٹر سولیوشن پرائیویٹ لمٹیڈ کو اس کے کاروباری طورپر فروغ دیئے جانے کے لئے اور اسے بڑے پیمانے پرتیار کرنے کے لئے منتقل کردیا ہے۔سی ایس آئی آر-سی ایس آئی او سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو، کرونا وائرس اور اس کے پیتھوجن کی روک تھام میں از حد مؤثر  پایاگیا ہے۔

الیکٹرو اسٹیٹک ڈس انفیکشن مشین کو الیکٹرو اسٹیٹک اُصول پر تیار کیا گیا ہے۔یہ مشین یکساں اور از حد باریک اسپرے ڈراپ لیٹ  تیار کرتی ہے، یعنی چھوت کو فنا کرنے والے ذرات 20-10 مائیکرو میٹر کی شکل میں چھڑکتی ہے، جو مائیکرو آرگنزم اور وائرسوں کو فنا کردیتے ہیں۔ چونکہ ذرات بہت چھوٹے سائز میں ہوتے ہیں، لہٰذا چھڑکے جانے پر بالائی سطح میں ان کی تعداد بڑھ جاتی ہے اور وہ بڑی خوبی سے مضر مائیکرو آرگنزم اور کورونا وائرس کا خاتمہ کردیتے ہیں۔ یہ مشین چھوت سے مبرا کرنے کے عمل کے دوران بہت کم مواد کا استعمال کرتی ہے، جبکہ دیگر روایتی طریقوں کے تحت بہت زیادہ مواد استعمال ہوتا اور ماحول میں بہت زیادہ کیمیاوی فضلہ پھیلتا ہے، جبکہ اس مشین کے ذریعے ماحول میں بہت کم کیمیاوی فضلہ پھیلتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More