9.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

الیکٹورل بانڈ اسکیم 2018:ایس بی آئی کی مجاز شاخوں میں الیکٹورل بانڈوں کی فرخت

Urdu News

نئی دہلی: حکومت ہند نے اپنے 02 جنوری 2018ء کے گزٹ اعلانیہ کے ذریعے الیکٹورل بانڈ اسکیم 2018 کا اعلان کیا تھا۔اسکیم کے انتظامات کے مطابق کوئی بھی شخص الیکٹورل بانڈ خرید سکتا ہے ، جو ہندوستان کا شہری ہو یا ہندوستان  کے قائم کسی بھی ادارے کا اہم فرد ہو۔ لوگ الیکٹورل بانڈ کی انفرادی طورپر یا مشترکہ طورپر خریداری کرسکتے ہیں۔ عوامی نمائندگی ایکٹ 1951(1951 کے 43)کی دفعہ 29 اے کے تحت درج رجسٹر سیاسی پارٹیاں جنہوں نے ایوان یا ریاست کی قانون ساز اسمبلی کے لئے بھی گزشتہ عام انتحابات میں بھی ایک فیصد سے بھی کم ووٹ نہ لئے ہوں، وہ الیکٹورل بانڈ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔الیکٹورل بانڈ کو اہل سیاسی پارٹیوں کے ذریعے مجاز بینکوں نے اپنے بینک کھاتوں کے ذریعے کیش کرا سکتی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا(ایس بی آئی) کوبانڈوں کی فروخت کے تیسرے مرحلے میں اپنے گیارہ مجاز شاخوں کی وساطت سے الیکٹورل بانڈوں کو اِن کیش کرنے کے لئے مجاز بنایا گیا ہے۔(ان کی شاخوں کی فہرست الگ سے شائع کی گئی ہے)یہ اجازت یکم مئی 2018 سے 10 مئی 2018 تک کے لئے دی گئی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ بالا بانڈ اجراء کی تاریخ سے 15 دنوں تک کے لئے ویلڈ ہوں گے اور یہ مدت گزر جانے کے بعد الیکٹورل بانڈ جمع کرنے پر کسی بھی پارٹی کو رقم کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔اہل سیاسی پارٹیوں کے ذریعے جمع کرائے گئے الیکٹورل بانڈ اسی دن ان کے کھاتے میں کیش کرا دیئے جائیں گے۔

الیکٹورل بانڈ اسکیم-2018

مرحلہIII:یکم مئی سے 10 مئی2018ء

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی مجاز شاخیں

نمبر شمار

ریاست

شاخوں کا نام وپتہ

برانچ کوڈ نمبر

موجودہ ؍نیا

1

دہلی

نئی دہلی مین برانچ، 11، پارلیمنٹ اسڑیٹ، نئی دہلی۔110001

00691

موجود

2

گجرات

گاندھی نگر برانچ، پہلی منزل، زونل آفس سیکٹر،10بی گاندھی نگر، ضلع گاندھی نگر، گجرات ، پن کوڈ:382010

01355

موجود

3

ہریانہ اور پنجاب

چنڈی گڑھ مین برانچ، ایس سی او 48-43، بینکنگ اسکوائر، سیکٹر- 17 بی، چنڈی گڑھ، چنڈی گڑھ اسٹیٹ: چنڈی گڑھ پن:160017

00628

موجود

4

کرناٹک

بنگلور مین برانچ، پوسٹ بیگ نمبر 5310، سینٹ مارکس روڈ، بنگلور، ضلع بنگلور شہری ، ریاست بنگلور، پن کوڈ:560001

00813

موجود

5

مدھیہ پردیش

بھوپال مین برانچ، ٹی ٹی نگر، بھوپال-462003، بھوپال، مدھیہ پردیش، ضلع: بھوپال، ریاست : مدھیہ پردیش ، پن کوڈ:462003

01308

موجود

6

مہاراشٹر

ممبئی مین برانچ، ممبئی سماچار مارگ، ہارنیمن سرکل، فورٹ، ممبئی، مہاراشٹر، پن کوڈ:400001

00300

موجود

7

راجستھان

جے پور مین برانچ، پی بی نمبر۔72، سنگنیری گیٹ، جے پور، راجستھان، ضلع: جے پور، ریاست : راجستھان، پن کوڈ 302003

00656

موجود

8

تمل ناڈو

چنئی مین برانچ، 166؍336، تھمبوچیری اسٹریٹ، پیریز، چنئی، ریاست: تمل ناڈو، پن کوڈ:600001

00800

موجود

9

اترپردیش

لکھنؤ مین برانچ، تارا والی کوٹھی، موتی محل مارگ، حضرت گنج، لکھنؤ، اترپردیش، ضلع :لکھنؤ، ریاست :اترپردیش، پن 226001

00125

موجود

10

مغربی بنگال

کولکاتہ مین برانچ، سمردھی بھون، 1، اسٹرانڈ روڈ، کولکاتہ، مغربی بنگال، ضلع: کولکاتہ، ریاست: مغربی بنگال، پن کوڈ:700001

00001

موجود

11

آسام، اروناچل پردیش، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ

گواہاٹی برانچ، پان بازار، ایم جی روڈ، کام روپ، گواہاٹی، پن کوڈ:781001

00078

Existing

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More